بین الاقوامی

India Afghanistan Relations: بھارت-افغانستان تعلقات میں نئی پیش رفت، ویزا مسئلہ حل، تجارت اور صحت تعاون پر زور

بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ افغانستان کے وزیر تجارت و صنعت الحاج نورالدین عزیری نے پیر کے روز واضح الفاظ میں کہا کہ کہ دونوں ممالک کے درمیان ویزہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے اور اب افغان تاجر و کاروباری شخصیات کابل میں قائم بھارتی سفارتخانے سے تجارت اور کاروبار کے مقصد کے لیے باآسانی ویزا حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ بھارت میں علاج و صحت کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے میڈیکل ویزا کا اجراء بھی جلد بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ طالبان کے 2021 میں برسراقتدار آنے سے پہلے بھارت متعدد افغان مریضوں کے لیے علاج کا بڑا مرکز تھا اور ہزاروں افغان شہری علاج کے لیے نئی دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور دیگر شہروں کا رخ کرتے تھے۔ اب ایک مرتبہ پھر اس تعاون کی بحالی کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور شراکت داری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، بھارتی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے بھی افغان وزیر الحاج نورالدین عزیری سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور دو طرفہ تجارت میں اضافہ کرنے پر تفصیلی گفتگو کی۔ پیوش گوئل نے  سوشل میڈا کی سائٹ ایکس پر ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اور افغانستان اشیاء اور سرمایہ کاری کی آزادانہ نقل و حرکت کے ذریعے باہمی تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ افغانستان کے وزیر تجارت و صنعت الحاج نورالدین عزیری نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بھارت اور افغانستان دوبارہ مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صرف تجارتی نہیں بلکہ سیاسی تعلقات بھی انتہائی مضبوط رہے ہیں، اور اب دونوں ممالک صحت، زراعت، کانکنی اور سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں میں مشترکہ امکانات کی تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت کو قریب ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف طے کیا ہےاور نجی شعبے کی شمولیت اس عمل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ افغان وزیر نے اپنی پانچ روزہ بھارت یاترا کے دوران ایسوچیم کے عہدیداروں، کاروباری شخصیات اور صنعتی اداروں سے بھی ملاقات کی۔ عزیری نے اپیل کی کہ تاریخی تعلقات کے پیش نظر بھارت اور افغانستان کو مزید قریب آنا چاہیے اور نئے تجارتی راستوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مل کر فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دورہ دونوں ممالک کی باہمی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی مانگ تیز، انڈیا گیٹ پر والدین سے ملے راہل اور پرینکا گاندھی

انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…

22 minutes ago

Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…

50 minutes ago

Gold-Silver Price: صارفین کے لیے خوشخبری! مقامی صرافہ بازار میں سونا تقریباً 1000 روپے سستا، جانیے آج کی تازہ قیمتیں

سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…

60 minutes ago

PM Modi Meet Indian Asian Games Contingent: وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ایشین گیمز کے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم،…

1 hour ago