بین الاقوامی

Nepal Bajhang: نیپال میں بے زبان جانور سے بے رحمی: بیمار کتے کو دریا میں پھینکا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بملہ دیوی گرفتار

نیپال کے باجھانگ ضلع سے جانوروں کے ساتھ مبینہ بے رحمی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بیمار کتے کو مبینہ طور پر زندہ پل سے سیٹی دریا میں پھینک دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 42 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت بملہ دیوی روکایہ کے طور پر ہوئی ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

معلومات کے مطابق بملہ دیوی روکایہ جے پرتھوی میونسپلٹی-3 کے پادیش علاقے کی رہنے والی ہیں۔ پولیس نے انہیں چین پور میں جے پرتھوی میونسپلٹی-10 کے پنکٹ پل سے مبینہ طور پر کتے کو دریا میں پھینکنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد مقامی لوگوں اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے جانور کے ساتھ کیے گئے سلوک پر سخت ردعمل سامنے آیا۔

بیمار تھا کتا، جسم کا پچھلا حصہ سڑنے لگا تھا

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کتا تقریباً 2 ہفتوں سے بیمار تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی حالت کافی خراب ہوچکی تھی اور اس کے جسم کا پچھلا حصہ سڑنے لگا تھا، جس کی وجہ سے اس سے بدبو بھی آ رہی تھی۔ پولیس کے مطابق بملہ دیوی نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ بیمار کتا ان کے گھر کے قریب سے گزرنے والے لوگوں کو کاٹنے لگا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اسی بات سے پریشان ہوکر اور غصے میں انہوں نے اسے پنکٹ پل سے بہتے ہوئے دریا میں پھینک دیا۔

پولیس نے درج کیا معاملہ

بیمار اور بے سہارا جانور کے ساتھ مبینہ طور پر کیے گئے اس سلوک پر مقامی لوگوں میں بھی ناراضگی پائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔حکام واقعے کے تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ اس معاملے میں ذمہ داری طے کی جاسکے اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جاسکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

2 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

3 hours ago