Israel Plan For Murder Asif Munir: برازیل کے ایک صحافی نے ایک بڑا اورحیران کرنے والا دعویٰ کردیا ہے۔ جیواسٹریٹجک ماہرپیپ ایسکوبارنے حیران کردینے والی معلومات شیئرکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیراوران کے وفد کواس وقت قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، جب وہ سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا میں امن مذاکرات میں شریک تھے۔ تاہم برازیلین صحافی کے اس دعوے کوپاکستانی صحافی نے مسترد کردیا۔ پاکستان ایران اورامریکہ کے درمیان ثالث کا کردارادا کر رہا ہے۔ اس ابتدائی معاہدے کومفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) سمجھا جاتا ہے۔
برازیل کے صحافی کا دعویٰ، پاکستان خفیہ ایجنسی کوتھی جانکاری
ایسکوبارنے کہا ہے کہ پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس کوانتہائی مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ وہ سوئٹزرلینڈ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران منیراورپاکستانی وفد کے دیگرارکان کوقتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اسرائیلی رہنماؤں نے ایران امریکہ امن معاہدے پربھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میں شامل نہیں تھے۔
فوجی حملے سے معاہدہ ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوا
لبنان میں اسرائیل کے فوجی حملے نے بھی معاہدے میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی تھی۔ اسرائیل نے واضح طورپرکہا ہے کہ لبنان اپنی کارروائیاں بند نہیں کرے گا۔ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ ایک خطرہ بنا ہوا ہے۔ ایسکوبارکا دعویٰ ہے کہ پاکستانی فوج کوانتہائی قابل اعتماد معلومات ملی ہیں کہ بنجامن نیتن یاہوکے حکم پرموساد عاصم منیراورممکنہ طورپرسوئٹزرلینڈ جانے والے پاکستانی وفد کے بقیہ افراد پرقاتلانہ حملے کی تیاری کررہا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…
ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…
اچانک ہنگامہ شروع ہونے کے بعد وہاں موجود تمام صحافی پیچھے کی جانب مڑ گئے۔…
شمال مشرقی دہلی میں یہ 2 دن کے اندر قتل کی دوسری واردات ہے۔ اس…
پشاور کے کیپٹل سٹی پولیس افسر ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں…
لداخ میں کھیلوں کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں…