Drone Attack On Moscow: روس کے دارالحکومت ماسکو میں بیک وقت ڈرون حملہ کیا گیا جس کے باعث ماسکو میں کہرام مچ گیا ہے۔ اگرچہ روسی فوج نے جوابی کارروائی میں کئی ڈرون مار گرائے تاہم ماسکو آنے اور جانے والی پروازیں روک دی گئی ہیں۔ تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 30 جولائی کی صبح ماسکو پر یوکرینی ڈرون سےحملہ کیا گیا تھا۔ اس میں دو عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان عمارتوں میں اہم دفاتر ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یہ اطلاع دی ہے۔
ماسکو کے میئر Sergei Sobyanin نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا، “یوکرائنی ڈرون نے آج رات حملہ کیا۔ شہر میں دو آفس ٹاورز کے اگلے حصے کو معمولی نقصان پہنچا۔ کوئی متاثر یا زخمی نہیں ہوا۔”
حملے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، روسی دارالحکومت کے میئر نے اتوار (30 جولائی) کی صبح کہا کہ ماسکو پر رات کے وقت یوکرین کے ڈرونز سے حملہ کیا گیا، جس میں دفتر کی دو عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یہ اطلاع دی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دو روز قبل بھی یوکرین نے ماسکو پر ڈرون سے حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ ادھر روس نے یوکرین کے 5 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…