بین الاقوامی

PM Modi UAE Visit 2024: یو اے ای میں وزیر اعظم مودی کا جلوہ حیران کُن ، ‘اہلان مودی’ کے لیے 65000 سے زیادہ رجسٹریشن، بارش کے باعث پروگرام مختصر

وزیر اعظم نریندر مودی 13 سے 14 فروری 2024 تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ وہاں وزیر اعظم مودی جزیرہ نما عرب میں مکمل ہونے والے پہلے ہندو مندر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ابوظہبی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں حیرت انگیز جوش دیکھا جا رہا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ابوظہبی میں ‘اہلان مودی’ پروگرام کے لیے لوگوں کی جانب سے بے مثال ردعمل سامنے آیا ہے اور اس پروگرام میں شرکت کے لیے 65 ہزار سے زائد رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔

بارش کے سبب پروگرام کو متاثر 

وزیر اعظم نریندر مودی کا پروگرام ‘اہلان مودی’ (عربی میں ہیلو مودی) بارش سے متاثر دکھائی دے رہا ہے اور پروگرام کو مختصر کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کی تیاریوں میں شامل ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات میں خراب موسم کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

انڈین پیپلز فورم کے صدر اور ‘اہلان مودی’ اقدام کے رہنما جتیندر ویدیا نے اس تقریب کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ایک بہت ہی منفرد قسم کی تقریب ہے کیونکہ اس تقریب کو منعقد کرنے والی کوئی ایک تنظیم نہیں ہے۔ یہ ایک پوری کمیونٹی ہے جو اسے منظم کر رہی ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ جب پی ایم مودی کا نام آتا ہے تو لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں۔ یہ پی ایم مودی سے محبت ہے۔

BAPS مندر کے حوالے سے حیرت انگیز جوش و خروش دکھایا گیا۔

14 فروری کو پی ایم مودی کے ذریعہ BAPS مندر کے افتتاح سے قبل ابوظہبی میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ مندر کے رضاکاروں نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے اور افتتاح کو ایک “خواب” کے طور پر بیان کیا ہے جو “ہندوستانی برادری میں سب کے لیے سچ ہو گیا ہے۔” وزیر اعظم مودی ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر BAPS مندر کا افتتاح کریں گے۔ وہ ابوظہبی کے زید اسپورٹس سٹی میں ایک پروگرام میں متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

9 minutes ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

33 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

35 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago