بین الاقوامی

Mohammad Younus wants to hang Bangladesh Army Chief: بنگلہ دیش کے آرمی چیف کو گرفتار کرکے پھانسی دلانا چاہتے ہیں محمد یونس، بنگلہ دیشی صحافی کا سنسنی خیز دعویٰ

بنگلہ دیش میں گزشتہ سال تختہ پلٹ کے بعد آرمی چیف جنرل وقار الزماں سب سے اہم شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے۔ ان کے اشارے پر ہی شیخ حسینہ کے ملک چھوڑنے کے بعد محمد یونس کو عبوری حکومت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس کے کچھ دنوں بعد ہی محمد یونس اور وقار الزماں کے درمیان کشیدگی کی خبریں آنے لگیں تھیں۔ اب حالات بد سے بدتر ہو چکے ہیں اور محمد یونس کسی بھی قیمت پر وقار الزماں کو راستے سے ہٹانے کی سوچ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ انھیں گرفتار کے پھانسی بھی دی جا سکتی ہے۔ یہ دعویٰ بنگلہ دیش کے ایک صحافی نے کیا ہے۔

محمد یونس پوری طرح پاکستان کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں

’انڈیا ڈیلی لائیو‘ پر ایک پروگرام میں بولتے ہوئے بنگلہ دیشی صحافی صلاح الدین شعیب چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد یونس پوری طرح پاکستان کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔ یہ بات آرمی چیف وقار الزماں کو پسند نہیں آ رہی ہے اور دونوں کے رشتوں میں کشیدگی کی وجہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال منیرہاٹ میں چین کو ایئر بیس بنانے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سے قبل محمد یونس ڈھاکہ کی آرڈیننس فیکٹری پاکستان کو سونپنے کی کوشش کر چکے ہیں۔ آرمی چیف وقار الزماں نے مداخلت کر کے اس معاہدہ کو رکوا دیا۔ صحافی چودھری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یونس مسلسل آرمی چیف زماں کے قریبیوں پر شکنجہ کس رہے ہیں تاکہ ان کو کمزور کر سکیں۔ یونس نے کئی سینئر افسران کو ہاؤس اریسٹ کرا دیا ہے اور ان پر مقدمے کیے گئے ہیں۔ ان تمام معاملات کے درمیان محمد یونس نے خلیل الرحمان کو قومی سلامتی کا مشیر بنا دیا ہے۔ یہ آرمی چیف وقار الزماں کے خلاف صاف طور پر سازش کا حصہ ہے۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے وقت میں زماں کو برخاست کر دیا جائے گا۔ یونس کا ارادہ زماں کو گرفتار کر کے جیل بھینے اور مقدمہ چلا کر پھانسی دینے کا ہے۔ ان کے پیچھے بہت بڑی سازش چل رہی ہے۔ شعیب چودھری کے مطابق بنگالی کسی بھی صورت میں پاکستانی کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ بنگالی تو پاکستانی فوج اور حکومت کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ یونس بنگالی ہے ہی نہیں، اس لیے وہ پاکستان کی گود میں بیٹھ رہے ہیں۔ یونس کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اگر کسی بیرونی طاقت کے اشارے پر انہوں نے بنگلہ دیش کی آرمی اور عوام کے خلاف جنگ شروع کرنے کی کوشش کی تو ان کا انجام بہت برا ہوگا۔

بیرونی طاقتوں کا مقصد بنگلہ دیش کو غیر مستحکم کرنا

صحافی چودھری نے کہا کہ یونس کو اقتدار میں لانے کے پیچھے پاکستان اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔ ان بیرونی طاقتوں کا مقصد بنگلہ دیش کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ یہ مکمل سازش بنگلہ دیش کو لوٹنے کے لیے رچی جا رہی ہے۔ ان کا کام آسان ہو گیا ہے کیونکہ شیخ حسینہ کی پارٹی فی الحال انڈر گراؤنڈ ہے۔ اس کے باوجود یونس کے دل میں شیخ حسینہ کا ہی ڈر ہے کہ اگر وہ بنگلہ دیش واپس آئیں تو عوام ان کے استقبال کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ چودھری نے شیخ حسینہ کے حوالے سے کہا کہ ’’انہوں نے ہمیشہ ہندوستان سے اچھے تعلقات رکھے اور ان کو اس کا فائدہ بھی ہوا۔ بنگلہ دیش کی ترقی کی رفتار بھی تیز ہوئی۔ دوسری جانب پاکستان سے ہاتھ ملانے والے لیڈر ملک کو بربادی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ آج کی حکومت یہی کر رہی ہے لیکن عام بنگالی کی ہندوستانیوں سے دوستی کبھی نہیں ٹوٹ سکتی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

7 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

8 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

8 hours ago