بین الاقوامی

Mohammad Raza Zahedi died in Israeli air attack: کون ہیں محمد رضا زاہدی؟ اسرائیل نے ایران میں جاکر کردیا ہلاک

Mohammad Raza Zahedi died in Israeli air attack: اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے پیر(یکم اپریل، 2024) کوشام کے دارالحکومت دمشق میں حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ایران کی ایلیٹ فورس ریولیوشنری گارڈ کے ٹاپ فوجی کمانڈرمحمد رضا زاہدی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہی نہیں محمد رضا زاہدی کے ساتھ ساتھ آئی آرجی سی کے کل 7 افسران کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایران کا غصہ ساتویں آسمان پر

اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے اپنی زمین پرکئے گئے حملے سے ایران کا غصہ ساتویں آسمان پرپہنچ گیا ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سے حملے کا منہ توڑجواب دینے کی بات کہی گئی ہے۔ یہی نہیں ایران کو لبنان واقع حزب اللہ تنظیم کا بھی ساتھ مل رہا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہم دشمن کو سزا دینے کے لئے تیارہیں۔

کون ہیں محمد رضا زاہدی؟

فاکس نیوزکی رپورٹ کے مطابق، امریکی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد رضا زاہدی حزب اللہ حامی تھے۔ اپنی زندگی میں محمد رضا زاہدی نے حزب اللہ تنظیم کومضبوط کرنے کے لئے اہم کوششیں کی تھیں۔ حزب اللہ کی طرف محمد رضا زاہدی کے جھکاؤکو دیکھتے ہوئے 2010 میں امریکہ محکمہ خارجہ نے ان کے اوپرسخت پابندی لگائی تھی۔ محمد رضا زاہدی پر حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کو ہتھیاروں کی کھیپ دستیاب  کرانے کا الزام ہے۔ یہی نہیں ان پرحزب اللہ اورشام کی خفیہ ایجنسی کے درمیان اہم کڑی کے طورپرجانا جاتا تھا۔

ایران-عراق جنگ میں حصہ لے چکے ہیں زاہدی؟

فاکس نیوزکے ساتھ ہوئی بات چیت میں ایران معاملوں کے ایکسپرٹ بیہنم بن طالب نے بتایا کہ محمد رضا زاہدی ایران-عراق جنگ میں بھی حصہ لے چکے تھے۔ اس کے علاوہ وہ آئی آرجی سی کی فضائیہ میں سربراہ کے علاوہ کمانڈرعہدے پربھی کچھ دیرکے لئے قابض رہے ہیں۔ محمد رضا زاہدی 2000 سے 2010 کے درمیان قدس فورس کے ٹاپ افسران میں شمارتھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago