بین الاقوامی

Sheikh Hasina Extradition: شیخ حسینہ کی حوالگی پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان، بنگلہ دیش نے کیا سابق وزیر اعظم کی حوالگی کا مطالبہ

نئی دہلی :شیخ حسینہ کی حوالگی کے معاملے پر ہندوستانی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ اور 285 دیگر افراد کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں الزامات طے کرنے کے لیے جمعہ (18 اپریل 2026) کو دلائل سننے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے درخواست موصول ہوئی ہے، جس پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ شیخ حسینہ کے عدالتی اور داخلی قانونی عمل کا حصہ ہے اور بھارت اس معاملے پر بات چیت جاری رکھے گا۔

بھارت کا مؤقف

رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت تمام پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔ دونوں ممالک نے دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

شیخ حسینہ پر بغاوت کا الزام

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان پر 19 دسمبر 2024 کو “جوئے بنگلا بریگیڈ” کی آن لائن میٹنگ میں شرکت کرنے اور محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت کو گرانے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس میٹنگ میں دنیا بھر سے 577 افراد نے شرکت کی، جس میں مبینہ طور پر بغاوت کو ہوا دینے اور شیخ حسینہ کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کا عہد کیا گیا تھا۔ “جوئے بنگلا بریگیڈ” کو شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ اور ان کے والد شیخ مجیب الرحمٰن کی وراثت کا حامی سمجھا جاتا ہے۔

عدالت میں پیش نہ ہونے والے ملزمان

شیخ حسینہ سمیت 286 ملزمان میں سے 259 اب تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ عدالت نے گزشتہ سال اکتوبر میں عوامی نوٹس جاری کر کے ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔یہ مقدمہ گزشتہ سال مارچ میں سی آئی ڈی کے اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم ڈی انعام الحق نے درج کیا تھا، جبکہ اگست میں 286 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے تمام ملزمان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے۔واضح رہے کہ 5 اگست 2024 کو طلبہ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد ملک چھوڑنے کے بعد سے شیخ حسینہ بھارت میں مقیم ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

8 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

8 hours ago