بین الاقوامی

Israel-Gaza War: عرب اور مسلم ممالک کے وزرا نے کیا چین کا دورہ، غزہ میں جنگ بندی فوری خاتمے پر زور، چین نے کہی یہ بڑی بات

 فلسطین کے غزہ کی تباہی جاری ہے اوراسرائیلی فوج مسلسل حملے کر رہی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں انسانی امداد کی رسائی کے لے دباؤ بڑھانے کی خاطر رب اورمسلم وزرا کا وفد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں آج پیرکے روز(20 نومبر) کوبیجنگ پہنچا، جہاں انہوں نے غزہ میں جنگ کو مکمل طور پربند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرس کے مطابق عرب اورمسلم اکثریت والے ممالک کے اعلی سفارت کاروں کا یہ وفد مغرب پردباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف دفاع کے جوازکو مسترد کرے۔ قابل ذکر ہے کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران میں سے ایک ہے۔

العربیہ کے مطابق، پیرکے روزچین کے اعلیٰ سفارت کاروانگ یی سے ملاقات کرنے والے عہدیداروں میں سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا، فلسطین اوراسلامی تعاون تنظیم سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اوراعلی عہدیدارشامل ہیں۔ اس دوران سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ ’ہم یہاں سے ایک واضح پیغام بھیجنے آئے ہیں کہ ہمیں فوری طورپرلڑائی اوراموات کو روکنا ہوگا، ہمیں فوری طورپرغزہ کو انسانی امداد فراہم کرنی ہوگی۔‘

رواں ماہ (12 نومبر) ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کا ایک غیرمعمولی مشرکہ اجلاس ہوا، جس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر بھی زوردیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں ’اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے جنگی اورانسانیت کے خلاف جرائم‘ کی تحقیقات کرے۔ سعودی عرب نے غزہ میں لڑائی کے خاتمے کے لئے امریکہ اوراسرائیل پردباؤ ڈالنے کی کوشش کی اوراس پیغام کو تقویت دینے کے لئے عرب اورمسلم رہنماؤں کوجمع کیا۔ حالانکہ عرب ممالک اوراوآئی سی میں شامل تمام ممالک کے رویے پرسوال بھی اٹھتا رہا ہے کہ وہ عملی اقدامات کرنے میں کافی پیچھے نظرآرہے ہیں، لیکن ان ممالک آج یہ اہم قدم اٹھایا ہے، جس کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 7 اکتوبرکو حماس کی جانب سے اسرائیل میں ہونے والے حملے میں تقریباً 240 افراد کو قیدی بنایا گیا تھا اور1200 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سے ہی غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ جبکہ غزہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے اب تک اسرائیلی بمباری میں کم ازکم 13 ہزارفلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں، جن کم از کم 5500 بچے بھی شامل ہیں۔

چینی وزیرخارجہ نے عرب اورمسلم ممالک کو اپنا اچھا دوست اور بھائی قرار دیا

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ بیجنگ ’عرب اورمسلم ممالک کا اچھا دوست اوربھائی ہے اوراس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائزحقوق اور مفادات کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے۔‘ اسرائیل کے غزہ پرحملوں کے بعد سے چین کی وزارت خارجہ نے حماس کی مذمت کرنے سے گریزکیا ہے اور اس کی بجائے کشیدگی کم کرنے اوراسرائیل اور فلسطین پرزوردیا ہے کہ وہ آزاد فلسطین کے لئے’دو ریاستی حل‘ کی طرف بڑھیں۔ چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین ’غزہ میں لڑائی کو جلد ازجلد ختم کرنے، انسانی بحران کو کم کرنے اور فلسطین کے مسئلے کے جلد، جامع، منصفانہ اوردیرپا حل کے لئے کام کرے گا۔‘ مشرق وسطیٰ کے لئے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے گذشتہ سال اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ساتھ عرب لیگ اور یورپی یونین کے حکام سے بھی رابطہ کیا تھا تاکہ اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل اورفلسطین کو تسلیم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

17 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

24 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

28 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

50 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

1 hour ago