مائیکروسافٹ کی ای میل سروس میں تکنیکی خرابی کے باعث آؤٹ لک اور مائیکروسافٹ 365 استعمال کرنے والے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین نہ تو اپنا میل باکس کھول پا رہے ہیں اور نہ ہی ای میل بھیج یا وصول کر پا رہے ہیں۔دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل مائیکروسافٹ کی ای میل سروس میں آئی تکنیکی خرابی نے دنیا بھر کے یوزر کو پریشان کر دیا ہے۔ جمعرات کی دیر رات سے آؤٹ لک اور مائیکروسافٹ 365 کی خدمات متاثر ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ہندوستان سمیت کئی ممالک میں صارفین اپنے ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ تقریباً 10 گھنٹے سے جاری اس پریشانی کے باعث کئی کمپنیوں اور دفاتر کا کام کاج بھی متاثر ہوا ہے۔یوزر کی شکایت ہے کہ آؤٹ لک کا میل باکس نہیں کھل رہا ہے۔ کچھ لوگ لاگ اِن نہیں کر پا رہے ہیں، جب کہ کئی یوزر کو ای میل بھیجنے اور وصول کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ اس کے باعث ضروری ای میلز اور دفتری کام رکے ہوئے ہیں۔ مائیکروسافٹ کی تکنیکی ٹیم اس مسئلے کو دور کرنے میں مصروف ہے۔
مائیکروسافٹ 365 نے تکنیکی خرابی کی دی اطلاع
مائیکروسافٹ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل کے ذریعے ای میل سروس میں آئی پریشانی کی اطلاع دی ہے۔ کمپنی کے مطابق، تکنیکی خرابی کے باعث کئی علاقوں میں کنیکٹیویٹی متاثر ہوئی ہے۔ ٹیم اس مسئلے کی جانچ کر رہی ہے اور خدمات کو معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ابتدا میں اس پریشانی کا اثر صرف امریکہ تک محدود سمجھا جا رہا تھا، لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ اس سے دنیا بھر کے یورر متاثر ہو رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے خرابی کو جلد دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آؤٹ لک کے حوالے سے ایک لاکھ سے زیادہ شکایات
سروسز میں تعطل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، آؤٹ لک میں پریشانی کی شروعات امریکی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بجے ہوئی۔ اس کے بعد شکایات کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی۔ رپورٹ کے مطابق، آؤٹ لک کے حوالے سے ایک لاکھ سے زیادہ شکایات درج کی گئیں۔ وہیں، مائیکروسافٹ 365 کے ہزاروں صارفین نے بھی خدمات استعمال کرنے میں دشواری کی اطلاع دی۔یوزر کی شکایات میں ای میل اکاؤنٹ نہ کھلنا، لاگ اِن کرنے میں دشواری اور ای میل بھیجنے یا وصول کرنے میں پریشانی جیسی مشکلات شامل ہیں۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے ابھی تک تکنیکی خرابی کی مکمل وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
2024 میں بھی ٹھپ ہوئی تھیں مائیکروسافٹ کی خدمات
مائیکروسافٹ کی خدمات میں تکنیکی خرابی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ سال 2024 میں بھی کمپنی کے نظام میں بڑی خرابی سامنے آئی تھی۔ اس دوران دنیا بھر میں ونڈوز استعمال کرنے والے کئی صارفین کے کمپیوٹر اچانک بند ہونے لگے تھے یا انہیں اپنا نظام شروع کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس وقت اس مسئلے کی وجہ سائبر سکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کی جانب سے جاری کیا گیا ایک اپ ڈیٹ بتایا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر مائیکروسافٹ کی خدمات میں آئی تکنیکی خرابی نے دنیا بھر کے صارفین کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ فی الحال یوزر کو کمپنی کی جانب سے خدمات مکمل طور پر بحال ہونے کا انتظار ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کی ٹیم تقریباً…
عدالت نے کہا کہ اس بنیادی حق پر مناسب پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں،…
ایک طرف جہاں ہوانگ کے ذاتی تعلقات سے متعلق انکشافات نے ان کی ساکھ کو…
شمالی ہندوستان کے مقابلے میں جنوبی اور مشرقی ہندوستان کے بڑے شہروں میں فضائی معیار…
محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعہ (13 نومبر) کو آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہیں گے،…
بھوٹان کے ڈپارٹمنٹ آف سرفیس ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) نے بتایا کہ جمعرات کو سم…