(بھارت ایکسپریس): شادی بھی ایک بار ہوتی ہے اورپیار بھی ایک ہی بار ہوتا ہے – بالی ووڈ فلم کے اس مشہور ڈائیلاگ نے یہ بتایا کہ شادی صرف ایک بار ہوتی ہے اسی طرح محبت بھی ایک بار ہوتی ہے۔ لوگ دوبارہ شادی کرتے ہیں اور وہ دوبارہ پیار بھی کرتے ہیں۔ جب آپ کے اپنے ذاتی تعلقات کی بات آتی ہے تو کوئی مقررہ اصول نہیں ہوتے ہیں۔ آپ انہیں اپنی سہولت کے مطابق طے کرتے ہیں ۔
عام طور پر، لوگ دو بار، تین بار یا شاید چار بار شادی کرتے ہیں زیادہ سے زیادہ ہیں نا ، لیکن انڈونیشیا کے ایک شخص نے اس افسانے کو توڑ دیا ہے اور اب وہ 88ویں بار شادی کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایک 61 سالہ شخص، جس کی شناخت کان کے نام سے ہوئی ہے، 86 ویں شادی سے اپنی ایک سابقہ بیوی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہے ۔ان کو انڈونیشیا کا ‘پلے بوائے کنگ’ کا لقب دیا گیا ہے۔ ‘پلے بوائے کنگ’، کان انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں ماجالینگکا کا ایک کسان ہے۔۔
رپورٹ کے مطابق، 61 سالہ کسان کا مقامی گاؤں میں خاندان کا کوئی فرد یا رشتہ دار نہیں ہے جو اس کے ساتھ رہتا ہو۔ اس کے والدین مبینہ طور پر مر چکے ہیں اور اس کی اکلوتی بہن اب اپنے شوہر کے ساتھ انڈونیشیا کے شہر بنڈونگ میں رہتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کان نے کبھی بھی KUA، دفتر برائے مذہبی امور سے نکاح نامہ سرٹییفکٹ لینے کی کوشش نہیں کی ہے۔
کان کی پہلی شادی 14 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور اس کی دلہن اس سے دو سال بڑی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی 87 شادیوں سے ان کے کتنے بچے ہیں۔ شادی کے بارے میں کان کے خیالات غیر معمولی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کی سابقہ بیوی نے ان سے شادی کی تجویز لے کر رابطہ کیا تو وہ خاتون کو انکار نہیں کر سکے۔
“اگرچہ ہمیں الگ ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے، لیکن ہمارے درمیان محبت اب بھی مضبوط ہے،” کان نے کہا۔ 61 سالہ کسان نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اس کی نئی دلہن اس کو بے تحاشہ چاہتی ہے ۔
کان نے اپنی پہلی شادی کے ناکام ہونے کی وجہ بتائی۔ اس واقعے نے کان کو غصہ میں ڈال دیا اور اس کے نتیجے میں، اس نے مبینہ طور پر ‘روحانی’ علم حاصل کیا تاکہ بہت سی خواتین کو اس سے پیار ہو جائے۔ “لیکن میں وہ کام نہیں کرنا چاہتا جو خواتین کے لیے اچھا نہ ہو۔ میں ان کے جذبات سے کھیلنے سے بھی انکار کرتا ہوں،‘‘ انہوں نے کہا۔
چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے منگل کو بی جے پی…
یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…
ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…
پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…