کینیڈا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر کینیڈا میں مبینہ طور پر اپنی بیوی کو چاقو سے حملہ کر کے قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 41 سالہ بلوندر کور برٹش کولمبیا کے ایبٹسفورڈ میں واقع اپنے گھر میں زخمی حالت میں پائی گئی۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ 15 مارچ کو ویگنر ڈرائیو کے 3400 بلاک میں پیش آیا۔کینیڈا کی انٹیگریٹڈ ہومیسائیڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے ایک بیان کے مطابق، “خاتون کی جان بچانے کی کوشش کی گئی، لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ کچھ ہی دیر بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ اس معاملے میں خاتون کے شوہر جگپریت سنگھ کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ جگپریت نے لدھیانہ میں اپنی ماں کو ویڈیو کال کرکے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کا قتل کردیا ہے۔
بلوندر کور کی بہن نے بتایاکہ میری بہن کو چاقو مارنے کے بعد جگپریت نے لدھیانہ میں اپنی ماں کو ویڈیو کال کی اور کہا کہ میں نے اسے ہمیشہ کے لیے نیندسے سلا دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جوڑے کے درمیان پیسوں کو لے کر روزانہ جھگڑا ہوتا تھا۔ جگپریت، جو صرف دو ہفتے قبل کینیڈا پہنچا تھا، کام نہیں کر رہا تھا اور بے روزگار تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی سال 2000 میں ہوئی تھی۔ ان دونوں کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی اور ایک بیٹا۔
تاہم جگپریت کے اہل خانہ نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے دونوں کو خوش گوار جوڑا قرار دیاہے۔ جگپریت کے بھائی نے بتایا کہ ان کے پاس ابھی تک اس بارے میں واضح معلومات نہیں ہیں کہ اس رات ان کے بھائی اور اس کی بیوی کے درمیان کیا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے بلوندر کور کو کبھی پریشان نہیں کیا، دونوں ایک خوش گوار جوڑے تھے اور واقعے سے چند گھنٹے قبل شاپنگ کرکے واپس آئے تھے۔انہوں نے کہا، “میرے بھائی نے میری والدہ کو فون کیا اور بتایا کہ اس نے غلطی سے اپنی بیوی کو زخمی کر دیا ہے۔ وہ معافی مانگ رہا ہے۔ اس نے کہا کہ کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ اس رات جو کچھ ہوا اس کے پیچھے کوئی وجہ نہیں تھی۔ نہیں معلوم کیونکہ اس کی بیٹی بھی باہر تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…