-بھارت ایکسپریس
Malaysia Visa free for Indian: جنوبی ایشیائی ملک ملیشیا نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتربنانے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ملیشیا کی حکومت اب ہندوستانیوں کے لئے ویزا فری انٹری دے گی۔ یہ یکم دسمبرسے شروع ہوگا۔ اگرآپ چاہیں توملیشیا میں 30 دن تک قیام کرسکیں گے۔ ملیشیا نے سیاحت میں اہم کردارادا کیا ہے۔ ملیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم نے اتوار (27 نومبر) کو”ویزا فری انٹری” کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔ وہاں کی حکومت نے کہا کہ ہندوستان اورچین کے شہریوں کویکم دسمبرسے ملیشیا میں ویزا فری داخلہ ملے گا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا کہ چینی اورہندوستانی شہری ملیشیا میں 30 دنوں تک بغیرویزا کے قیام کرسکتے ہیں۔
ملیشیا جانے کا کتنا خرچہ آئے گا؟
اگرآپ ہندوستان سے ملیشیا کی راجدھانی کوالالمپورجائیں تو چنئی-کولکاتہ جیسے شہروں سے فلائٹ سے سفرکرنے کا خرچ تقریباً 12000 روپئے ہوگا۔ ہندوستان سے ملیشیا کے لئے روزانہ کئی طیارے پروازکرتے ہیں۔
ملیشیا نے ایسا فیصلہ کیوں لیا؟
عالمی ماہرین کا خیال ہے کہ ملیشیا اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لئے ایسا کررہا ہے۔ ملیشیا کی معاشی حالت کچھ سالوں سے اچھی نہیں ہے اور2019 میں اس وقت کے مسلم وزیراعظم نے ہندوستان کے خلاف ایسا فیصلہ کیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی۔ 2019 میں ملیشیا کی اس وقت کی حکومت نے پاکستان کی حمایت کی اوراقوام متحدہ میں ہندوستان کے خلاف بیان دیا۔ تاہم اب ملیشیا کی موجودہ حکومت ہندوستان کی اہمیت سے واقف ہے۔ اس لئے اس نے ایشیا کے دوبڑے ممالک چین اوربھارت کو ترجیح دی ہے۔ ملیشیا میں چینی شہریوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانیوں کو ویزا فری انٹری دی جائے گی۔ یہ اطلاع ملیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم نے دی ہے۔
سری لنکا اور تھائی لینڈ بھی کرچکے ایسا
ملیشیا سے قبل سری لنکا اورتھائی لینڈ نے بھی ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا۔ خبروں کے مطابق، اب ملیشیا کا پڑوسی ملک ویتنام بھی ہندوستانیوں کے لئے ویزا فری داخلہ شروع کرسکتا ہے۔ ویتنام کے وزیرثقافت، کھیل اورسیاحت نگوین وان ہنگ نے سیاحت کو بہتربنانے کے لئے ہندوستان جیسے بڑے بازاروں کے لئے قلیل مدتی ویزا چھوٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…