Major terrorist attack in Mali: افریقی ملک مالی میں فوجی اڈے اور مسافر کشتی پر دہشت گردوں کے حملے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک اہلکار کے مطابق، مشتبہ دہشت گردوں نے جمعرات کو شمالی مالی میں دریائے نائجر پر ایک فوجی اڈے اور ایک مسافر کشتی پر حملہ کیا۔اس دہشت گردانہ حملہ میں 64 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق دو الگ الگ حملوں میں دریائے نائیجر پر ٹمبکٹو کی ایک کشتی اور شمالی گاؤ کے علاقے بامبا میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں 49 شہری اور 15 فوجی مارے گئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں مقامات پر کتنے کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دو الگ الگ دہشت گرد حملوں میں 64 افراد ہلاک
القاعدہ سے وابستہ ایک تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس سے قبل مالی کی فوج نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ مسلح دہشت گرد گروپوں نے تقریباً 1100 GMT پر کشتی پر حملہ کیا۔ علیحدہ طور پر آپریٹر کامانو نے کہا کہ جہاز (کشتی)، جو دریا کے کنارے شہروں کے درمیان ایک راستے پر سفر کر رہا تھا، ایک راکٹ سے ٹکرا گیا۔ انہوں نے جہاز کے انجن کو نشانہ بنایا۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر
کوماناو کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جہاز(کشتی) دریا پر موجود ہے۔ فوج وہاں سے مسافروں کو نکال رہی ہے۔ حکومتی ذرائع کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق دہشت گردانہ حملوں میں تقریباً 15 فوجی مارے گئے ہیں۔ جب کہ کل 64 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دہشت گردانہ حملے میں مالی کو کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ حملے میں ہلاکتوں کے بعد مالی میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…