Iran on Hormuz Vessels: امریکہ-ایران جنگ بندی کے درمیان آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ روس کی سرکاری نیوزایجنسی TASS کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اب آبنائے ہرمزسے روزانہ صرف 15 جہازوں کوگزرنے کی اجازت دے گا۔ ایران کے اس فیصلے سے بھارت میں ایل پی جی اورخام تیل کی سپلائی متاثرہوسکتی ہے۔ ایران کی جانب سے آمدورفت پرپابندی کے فیصلے نے عالمی ٹرانسپورٹرزمیں بھی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔
ہندوستانی حکومت کا کیا ہے موقف؟
ملک میں ایل پی جی، خام تیل اورکیمیائی مصنوعات کی سپلائی کے حوالے سے وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ایل پی جی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ اس وقت ملک میں ایل پی جی گیس سلینڈرکی سپلائی ہموارہے۔ وزارت نے اطلاع دی کہ روزانہ 5.8 ملین سے زیادہ گھریلوایل پی جی سلینڈرتقسیم کئے جا رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، کمرشیل ایل پی جی سلینڈروں کی دستیابی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جوتقریباً 70 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم نے میڈیا کوبتایا کہ ملک میں ایک ہی دن میں 6700 ٹن کمرشل ایل پی جی فروخت کی گئی جوکہ تقریباً 3.5 لاکھ سلینڈروں کے برابرہے۔ اتنا ہی نہیں، اس مدت کے دوران تقریباً 1.06 لاکھ پانچ کلوگرام کے سلینڈربھی فروخت کئے گئے۔
آبنائے ہرمزکیوں ہے اتنا اہم؟
ایران اورعمان کے درمیان سمندرکا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، جسے آبنائے ہرمز(اسٹریٹ آف ہرمز) کہتے ہیں۔ یہ پانی کی ایک پتلی پٹی ہے، جس کی چوڑائی صرف 34 کلومیٹرہے، لیکن اس کی اہمیت اتنی گہری ہے کہ اسے دنیا کا معاشی اعصاب سمجھا جاتا ہے۔ یہ راستہ خلیجی ممالک کوبحرہند سے ملاتا ہے۔ دنیا کے خام تیل کی سپلائی کا پانچواں حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔ اس سمندری راستے سے نہ صرف تیل بلکہ کھاد اوردیگر ضروری زرعی سامان بھی پوری دنیا میں پہنچایا جاتا ہے۔
ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آ…
انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…
تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…
سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بھارت کی ترقی کے حوالے سے بلومبرگ کے…
جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم،…