بین الاقوامی

Russia-Ukraine conflict: ’’روس-یوکرین تنازعہ کے حل کی کوششوں میں مداخلت نہ کرے برطانیہ…‘‘، روس نے لندن کو کیا خبردار

ماسکو: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے روس اور امریکہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے۔

’’ماسکو اور واشنگٹن کی کوششوں کے خلاف ہے بیان‘‘

تاس کی رپورٹ کے مطابق، روسی سفارت کار نے پیر کے روز کہا، ’’یوکرین سے متعلق تنازعہ کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل، جس میں اس کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ بھی شامل ہے، کے لیے الاسکا کے اینکریج میں روسی اور امریکی قیادت کی جانب سے حقیقی خواہش کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اس موضوع پر لندن سے آنے والے بیانات ماسکو اور واشنگٹن کی کوششوں کے خلاف ہیں۔ جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو کمزور کرنے کے لیے لندن کی طرف سے بیان بازی کی جا رہی ہے۔

روسی سفارت کار نے کہا، ’’اس سلسلے میں ہم لندن سے خطرے سے بھرے اور بغیر سوچے سمجھے جیو پولیٹیکل چالوں کو چھوڑنے اور روسی اور امریکی مذاکرات کاروں کے کام میں مداخلت نہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘

’’پوتن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کی تیاری شروع‘‘

ٹرمپ نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر کہا، ’’پوتن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، دونوں کی ملاقات کے بعد وہ سہ فریقی ملاقات پر بھی کام کریں گے۔ وہیں، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ روسی صدر کے ساتھ کسی بھی شکل کی ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

زیلنسکی نے کہا، ’’پیر کی بات چیت میں یوکرین کے یورپی فنڈنگ کے ذریعے 90 بلین ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار خریدنے کے منصوبے پر بھی بات ہوئی۔ یہ ملک کی سیکورٹی گارنٹی کا حصہ ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے یوکرین کے تیار کردہ ڈرون خریدنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ حالانکہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔ معاہدے کو اگلے ہفتے یا 10 دنوں میں باقاعدہ شکل دی جائے گی۔

زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اوول آفس میں دکھائے گئے نقشے پر ٹرمپ کے ساتھ طویل بات چیت کی ہے جس میں یوکرین میں روس کے زیر قبضہ علاقوں کو دکھایا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

2 hours ago

Delhi IIC Bazm-e-Sahafat: ’اردو مسلمانوں کی نہیں، ہندوستان کی زبان ہے‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین کا اظہارِ خیال

بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…

3 hours ago