ایران پر امریکی حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ’’خطرناک طور پر اشتعال انگیز‘‘ ہے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ’’انسانیت کو ایک ایسے بحران میں ڈالنے والا قدم ہے، جس کی تلافی ناممکن ہوگی۔‘‘
چلی نے کی امریکی حملے کی مذمت
وہیں چلی کے صدر گیبریل بورک نے بھی امریکی اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں چلی کے صدر نے کہا کہ ’’چلی اس امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ اقتدار کا ہونا آپ کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ آپ اسے ان قوانین کی خلاف ورزی کے لیے استعمال کریں جو ہم نے انسانیت کے لیے خود بنائے ہیں۔ چاہے آپ امریکہ ہی کیوں نہ ہوں۔‘‘
میکسیکو نے کیا پرامن مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
اس دوران میکسیکو نے مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگ بندی سے گریزی اور سفارت کاری پر زور دیا ہے۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’خارجہ پالیسی کے ہمارے آئینی اصولوں اور اپنے ملک کے امن پسند یقین کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔ خطے کی ریاستوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی بحالی اولین ترجیح ہے۔‘‘
وینزویلا نے جنگ کے فوری خاتمے پر دیا زور
دیں اثنا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹیلی گرام بیان میں وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گل نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کی درخواست پر ایرانی جوہری تنصیاب پر امریکی فوج کی طرف سے کی گئی بمباری کی سخت الفاظ میں اور واضح مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے ’’دشمنی کے فوری خاتمے‘‘ پر بھی زور دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…