امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو یمنی حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے جس میں اب تک 31 افراد مارے جا چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں کیے جانے والے حملوں پر شروع کی ہے اور اس کا کئی دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ساتھ ہی ایران کو بھی خبردار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر حوثیوں کی حمایت روکنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکہ کو دھمکانے کی کوشش کی، امریکہ آپ کو مکمل ذمہ دار ٹھہرائے گا اور ہمارا رویہ بھی اچھا نہیں ہو گا۔‘
حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بارے میں ایک امریکی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ یہ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’تمام حوثی دہشت گرد سن لیں، آپ کا وقت ختم ہوا اور آپ کے حملے آج سے ہی ہر حال میں رکنے چاہییں۔ اگر وہ نہیں رکتے، آپ کو ایسا حال ہو گا جو آپ نے کبھی نہیں سوچا ہو گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن اور زبردست فوجی آپریشن کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے حوثیوں سے کہا ہے کہ “تمہاری باری آ گئی ہے”۔انہوں نے کہا کہ “جو بائیڈن کا ردعمل قابل رحم طور پر کمزور تھا۔ اس لیے لاپرواہ حوثیوں نے اپنے حملے جاری رکھے۔ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے جب امریکی پرچم والے تجارتی جہاز کو نہر سویز، بحیرہ احمر یا خلیج عدن سے بحفاظت روانہ کیا گیا ہے”۔
ادھرامریکی سینٹرل کمانڈ نے اتوار کو اعلان کیا کہ یمن میں حوثی گروپ کے خلاف اس کی کارروائیاں جاری ہیں۔کمانڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے جنگی جہازوں اور لڑاکا طیاروں سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے ویڈیو کلپس شائع کیے۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک ولٹز نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں اور آلات کی حفاظت، جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور مخالفین کو روکنے کے لیے کارروائی کی۔
وہیں دوسری جانب حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ شمالی صوبے صعدہ پر امریکی حملے میں 4 بچوں اور ایک خاتون سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ حوثیوں کے پولیٹیکل بیورو نے ان حملوں کو ’جنگی جرم‘ قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کشیدگی میں اضافے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔صنعا کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں حوثیوں کے مضبوط گڑھ کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔عبداللہ یحییٰ نامی ایک رہائشی نے بتایا کہ دھماکے پرتشدد تھے، جن سے ہمارا محلہ لرز کر رہ گیا، خواتین اور بچے زور دار دھماکوں سے خوفزدہ ہوگئے۔ المسیرہ ٹی وی نے اتوار کی علی الصبح خبر دی کہ سعدہ کے شہر دہیان میں ایک اور بجلی گھر پر حملے کے نتیجے میں بجلی منقطع ہوگئی، دہیان وہ جگہ ہے جہاں حوثیوں کے پراسرار رہنما عبدالمالک الحوثی اکثر اپنے مہمانوں سے ملتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
کاک پٹ میں پیش آنے والی جھڑپ کے دوران شریک پائلٹ نے پائلٹ پر چاقو…
پروفیسر سلیم انجینئر نے مزید کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل 21 زندگی اور شخصی…
چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں ہتھیار چھوڑ کر مرکزی دھارے میں واپس آنے والے 210…
سپریم کورٹ نے 2008 کے احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں سزائے…
شریئس ایئر کی کپتانی میں ٹیم انڈیا پاکستان کے خلاف اپنے سابقہ ریکارڈ کو برقرار…
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا…