اسرائیل کی جانب سے 37 بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ نافذ ہو گیا ہے، جن میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) بھی شامل ہے۔ اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں، بالخصوص اقوامِ متحدہ سے وابستہ اداروں، پر بغیر ٹھوس شواہد کے حماس سے تعلق کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اس اقدام کے بعد غزہ میں انسانی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے اور عوام نے نیا سال امید کے بجائے شدید مایوسی کے ساتھ شروع کیا ہے۔
الجزیرہ کے نمائندے ہانی محمود کے مطابق غزہ کے شہری 2026 میں داخل ہوتے وقت سخت اسرائیلی پابندیوں، خوراک و ادویات کی قلت اور غیر یقینی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ادھر فلسطینی محکمۂ موسمیات نے آج سے شدید موسمی حالات کی وارننگ جاری کی ہے، جس میں موسلا دھار بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہواؤں کے جھکڑ اور نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کی تنظیم کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات اور صبح سویرے کی کارروائیوں کے دوران کم از کم 50 افراد کو گرفتار کیا۔ زیادہ تر گرفتاریاں رام اللہ میں ہوئیں، جب کہ دیگر کارروائیاں الخلیل، طوباس، طولکرم، نابلس، جنین اور مشرقی القدس میں کی گئیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں کئی سابق قیدی شامل ہیں اور چھاپوں کے دوران گھروں میں توڑ پھوڑ اور تشدد بھی کیا گیا۔
گزشتہ برس مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیلی فورسز نے 7,500 سے زائد گرفتاریاں کیں۔ اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر اسرائیلی جنگ میں اب تک کم از کم 71,271 فلسطینی شہید اور 171,233 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور تقریباً 200 کو قید کر لیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
امت شاہ نے منشیات کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیر اعظم…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے…
مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی…
راہل گاندھی نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ…
دارالحکومت نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا بلاک کی مہاریلی سے خطاب کرتے…
ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ایس آئی آر سے متاثر ہونے والی ریاست…