بین الاقوامی

Israel-Hamas War: ہتھیار روکنے کی وجہ سے امریکہ پر برہم ہوا اسرائیل، بنجامن نیتن یاہو نے کی جو بائیڈن کی تنقید

اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ اب بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج غزہ میں مسلسل تباہی مچا رہی ہے۔ عیدالاضحیٰ 2024 کے موقع پرفوج نے حملہ کرکے کئی لوگوں کوہلاک کردیا۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ جنگ بندی کے لئے مسلسل کوششیں کررہا ہے۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے دعویٰ کیا کہ امریکہ ہتھیارروک رہا ہے اوراس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ غزہ کے جنوبی شہررفح میں اسرائیل کی کارروائی کوسست کررہا ہے، جہاں لڑائی پہلے ہی فلسطینیوں کے لیے تباہی کا باعث بنی ہوئی ہے اورسنگین انسانی صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا گیا ہے۔

جو بائیڈن نے غزہ میں اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کے خدشات کے پیش نظرمئی سے کچھ بھاری بموں کی فراہمی میں تاخیرکی ہے۔ ساتھ ہی انتظامیہ بھی اس معاملے میں کسی قسم کی تجویزسے بچنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ اسرائیل نے امریکہ کے اس قدم پربرہمی کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ہتھیاروں کی منتقلی میں رکاوٹوں پرامریکی صدرپرسخت تنقیدکی ہے۔

امریکہ پرہتھیارروکنے کا الزام

بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ گزشتہ کچھ ماہ میں جو بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کے ہتھیار اورگولہ بارود روک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلحہ دیجئے اورہم کام بہت تیزی سے پورا کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے حال ہی میں اسرائیل کے دورے میں کہا تھا کہ وہ تاخیرکو ختم کرنے کے لئے 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دی صفائی

حالانکہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ صرف ایک وقفہ مئی میں ان بھاری بموں سے متعلق تھا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ “ہم اس کھیپ کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بارے میں صدر جو بائیڈن نے 2,000 پاؤنڈ کے بموں کے بارے میں بات کی ہے کیونکہ رفح جیسے گنجان آباد علاقے میں ان کے استعمال سے متعلق ہم فکرمند ہیں، جو زیرغورہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ بنجامن نیتن یاہوکے دعوے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرن جینے پیئرے نے کا کہنا ہے کہ ہم عام طورپرنہیں جانتے کہ وہ کس بارے میں بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھاری بموں کی رکی ہوئی کھیپ کے بارے میں اسرائیل کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اوریہ واحد ٹرانسفر ہے، جس میں تاخیر ہو رہی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

14 minutes ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

56 minutes ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

1 hour ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

2 hours ago