-بھارت ایکسپریس
Israel Hamas War: حماس کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان اسرائیلی وزیردفاع یوآؤ گیلانٹ نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ گیلانٹ نے کہا ہے کہ حماس کی شکست کے بعد اسرائیل، غزہ کا کنٹرول اپنے پاس رکھے گا اور غزہ میں حماس کا کوئی کنٹرول نہیں رہے گا۔
اسرائیلی وزیردفاع یوآؤ گیلانٹ نے جمعرات (04 جنوری) کو امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن کے دورہ سے پہلے یہ بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں فلسطینیوں کا محدود اقتدارہوگا۔ گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل خطے کے اندر کام کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھے گا، لیکن جنگ کے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد غزہ پٹی میں کوئی بھی اسرائیلی شہری نہیں رہے گا۔
اسرائیل کے پاس ہوگا غزہ کا کنٹرول
اسرائیلی وزیر دفاع یوآؤ گیلانٹ کے ‘فورکارنر’ منصوبہ میں غزہ کی سیکورٹی کی پوری ذمہ داری اسرائیل کے ہاتھوں میں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوچکےغزہ کی تعمیرنوکی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی گیلانٹ نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں اسرائیل کا حملہ تب تک جاری رہے گا، جب تک کہ 7 اکتوبرکو یرغمالیوں کو آزاد نہیں کردیا جاتا اور وہ حماس کی فوجی اور اقتدارکرنے کی صلاحیتوں کو تباہ نہیں کردیتا۔
امریکہ بھی ڈال رہا ہے اسرائیل پر دباؤ
وزیردفاع یوآؤ گیلانٹ نے مزید کہا کہ فلسطینی غزہ کے باشندے ہیں، اس لئے یہاں وہ فلسطینی باڈی کے انچارج ہوں گے۔ انہیں اسرائیل، ریاست کے خلاف کوئی دشمنانہ کارروائی یا خطرے کا خوف نہیں ہوگا۔ تقریباً تین ماہ کی تباہ کن بمباری اورزمینی حملوں کے بعد امریکہ، اسرائیل پرفوجی مہم کو کم کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ وارننگ دی تھی کہ اسرائیل اپنی اندھا دھند بمباری کے سبب بین الاقوامی حمایت کھو رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…