بین الاقوامی

Israel-Palestine Conflict: اسرائیلی فوج ہوائی حملوں کے بعد غزہ میں داخل، روس نے کی جنگ بندی کی پیشکش، نیتن یاہو نے زمینی آپریشن کو بتایا آغاز

Israel Palestine War Latest Update: اسرائیل-فلسطین جنگ میں غزہ پٹی تباہی کی دہلیزپرہے۔ اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہوچکی ہے اور عوام سے غزہ کوخالی کرالیا گیا ہے۔ اسرائیل گزشتہ 7 دنوں سے اسرائیلی ایئرفورس غزہ پتی پرہوائی حملے کر رہی ہے۔ ایئرفورس غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ہی اسپتالوں اوررہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنا رہی تھی۔ اسرائیلی فوج غزہ پٹی میں داخل ہوچکی ہے۔ وہ غزہ پرجگہ جگہ چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) اہلکاروں نے جنگجوؤں اورہتھیاروں کو ختم کرنے کی کوشش کو پورا کرنے کے لئے غزہ پٹی علاقے کے اندرچھاپہ ماری کی۔ حملوں کے بعد گھنی آبادی والے غزہ علاقے پراسرائیلی ایئراسٹرائیک میں کم از کم 1,900 فلسطینی شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں 600 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔

منتقل ہوتے ہوئے نظرآئی فلسطینی عوام

جانکاری کے مطابق، حماس کے کئی مزاحمت کاروں کو پکڑلیا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی ایئرفورس نے پرچی گراکرغزہ پٹی کے جنوبی حصے میں رہنے والے لوگوں کو گھرخالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔ جبکہ حماس نے لوگوں کوگھروں میں رہنے کی اپیل کی تھی۔ حالانکہ حماس کی اپیل کے باوجود لوگ بڑے پیمانے پرنقل مکانی کررہی ہیں۔ لوگوں کے غزہ چھوڑنے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرسامنے آیا ہے۔

روس کی پیشکش کا حماس نے کیا احترام

وہیں دوسری جانب، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ میں روس نے اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ جانکاری کے مطابق، روس نے امن کی تجویزکا مسودہ پیش کیا ہے۔ حماس نے روس کی جنگ بندی کی پیشکش کا احترام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Israel-Palestine Conflict: غزہ میں یرغمال اپنے شہریوں کو مار رہا ہے اسرائیل، اب تک 13 ہلاک، حماس نے کیا بڑا دعویٰ

 شیروں کی طرح لڑ رہی ہے ہماری فوج: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارے ملک کی فوج شیروں کی طرح لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پرحملے ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ ہم اپنے دشمنوں کے مظالم کو کبھی نہیں بھول سکتے اور نہ ہی ان مظالم کو بھولنے دیں گے۔ ہم اپنے دشمنوں پربڑی طاقت اورمضبوطی سے حملہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان حماس نے شمالی غزہ سے منتقل ہو رہے لوگوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی ایئرفورس کے حملوں میں اب تک 70 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔  

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

8 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

8 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

9 hours ago