بھارت ایکسپریس۔
اسرائیلی فوج نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کرکے مزید 20 فلسطینی کا قتل کردیا ہے۔ اسرائیلی بمباری منگل کے دن بہت ابتدائی گھڑیوں میں سحری کے اوقات کے نزدیک کی گئی۔ جس میں غزہ کے وسطی حصوں اوررفح کونشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے میڈیکل حکام کے مطابق غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع شہررفح جوان دنوں 15 لاکھ پناہ گزینوں کا مرکز ہے، اس پربمباری سے 14 فلسطینی ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ بمباری کے نتیجے میں کئی عمارات اورمکان تباہ ہوگئے۔
دوسری جانب، وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں بمباری کے نتیجے میں مزید 6 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ یہ بمباری دیرالبلاح میں کی گئی۔ دھماکوں کی آوازیں اوردھواں اٹھتا رہا اورپناہ گزینوں کے خیمے نشانہ بنے۔ واضح رہے اب تک اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 31 ہزارسے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں دوتہائی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ رمضان المبارک میں اسرائیلی بمباری اورحملوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ جنگ بندی کے لئے وقفے وقفے سے مذاکرات جاری ہی، مگراسی طرح بمباری بھی متواترہورہی ہے۔
الشفاء اسپتال پر اسرائیلی فوج کا حملہ
اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفاء پر پیر کے روزایک بڑا حملہ شروع کیا ہے۔ نیوزایجنسی اے ایف پی کے مطابق، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے اسپتال پربمباری کی گئی ہے۔ اس کے ارد گرد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ رمضان المبارک کے شروع ہونے کے بعد جاری جنگ میں کسی اسپتال پر پہلا بڑا حملہ ہے۔ اسپتال کے چاروں طرف کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اوراسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اسے ایک سیدھا اورمحدود آپریشن قرار دیا ہے۔ فوج کے انٹلی جنس ونگ کی اطلاع کے مطابق، فوج کا دعویٰ ہے کہ اسپتال میں حماس کے سینئردہشت گرد موجود ہیں۔ عینی شاہدوں اوربین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسپتال کے چاروں طرف اسرائیلی فوج کے ٹینک پہنچ گئے ہیں اور اسپتال ٹینکوں کے محاصرے میں ہے۔
250 اسرائیلی فوجی ہوئے ہلاک
اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ میں لڑی جانے والی اب تک کی اسرائیلی زمینی جنگ میں 250 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان ہلاکتوں سے متعلق فوج کی ویب سائٹ پر پیرکے روزباضابطہ طور پربتایا گیا ہے۔ اسرائیلی سیکیورٹی سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ 249 کی ہلاکت اتوار کے روزتک ہوئی تھی۔ جبکہ 250 واں اسرائیلی فوجی الشفاء اسپتال پرہونے والے حملے میں مارا گیا ہے۔ عینی شاہدوں کے مطابق پیرکے روز اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال پرحملہ کیا ہے۔ اسپتال میں بہت سے زخمی اوربےگھرفلسطینی پناہ لئے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے ہسپتال پر بمباری کی اوربعدازاں ٹینکوں کے ذریعے اسپتال پردھاوا بول دیا۔ الشفاء اسپتال پراسرائیلی حملہ صبح سویرے سورج نکلنے سے پہلے ہی کیا گیا جبکہ پہلے ہی رفح پر موجود فلسطینیوں کے لئے اسرائیلی بمباری کے خطرات موجود ہیں۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…