بین الاقوامی

Iran-Israel Conflict: اسپتال پر حملے سے بوکھلایا اسرائیل، وزیر دفاع کا اعلان- اب سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو دیں گے سزا

وسطی اسرائیل کے بیرشیبہ اسپتال پرایرانی حملے کے بعد وزیردفاع کاٹزنے بڑا اعلان کیا ہے۔ کاٹزنے کہا ہے کہ اب ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کوقتل کردیا جائے گا۔ کاٹزکا یہ بیان وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکے بدلہ لینے کے عزم کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیردفاع اسرائیل کاٹزنے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اسپتال پرحملے کے براہ راست ذمہ دارہیں، اس لئے اب ہم انہیں براہ راست نشانہ بنائیں گے۔ یہ ایک جنگی جرم ہے، جس کی سزا خامنہ ای کودی جائے گی۔

خامنہ ای کی اقتدارکوہلادیں گے، اسرائیل کی دھمکی

اسرائیل کے وزیردفاع نے کہا کہ جس طریقے سے ایران ہائیپرسونک میزائلوں کا استعمال کررہا ہے، اس سے یہ طے ہوگیا ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے بازنہیں آنے والا ہے۔ ہم اب نئے طریقے سے ایران پر حملہ کرنے جا رہے ہیں۔ اسرائیل کاٹزنے مزید کہا کہ ہم آیت اللہ علی خامنہ ای کی سلطنت کوہلا دیں گے۔ چاہے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے۔ ہم اسرائیل پر سبھی ممکنہ حملے کو ختم کرنے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔ وزیردفاع کے بیان سے ٹھیک پہلے بنجامن نیتن یاہونے ایک بیان جاری کیا تھا اورکہا تھا کہ ایران کواس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

اسپتال تباہ، 6 شدید طورپرزخمی

تہران پرہورہے حملے کی مخالفت میں ایران نے جمعرات کواسرائیل کے ایک اسپتال پرحملہ کردیا۔ اسرائیلی افسران کے مطابق، اس حملے میں 6 لوگ شدید طورپرزخمی ہوگئے ہیں۔ 20 سے زیادہ لوگ جزوی طورپرزخمی ہیں۔ ایران کے اس حملے میں اسپتال پوری طرح سے تباہ ہوگیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ اسپتال اسرائیل ڈیفنس فورس کے کمانڈ ایریا میں ہے، جس کی وجہ سے اس پرحملہ کیا گیا ہے۔

سپریم لیڈر نے ٹرمپ کو دی تھی وارننگ

ایک دن پہلے ہی آیت اللہ علی خامنہ ای کے ٹھکانوں پراسرائیلی ڈیفنس فورس کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا، جب اس سے کچھ دیر پہلے ہی انہوں نے امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سرینڈرنہیں کرے گا۔ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کووارننگ دی کہ امریکی فوج اگراسرائیلی حملوں میں شامل ہوئی توہم انہیں ایسا نقصان پہنچائیں گے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کو سرینڈرکرنے کی دی تھی وارننگ

خبر رساں ادارے رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، ڈونالڈ ٹرمپ ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے میں اسرائیل کی حمایت اوردیگرآپشنزپرغور کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے ایران کوغیرمشروط طورپرہتھیارڈالنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ “امریکہ جانتا ہے کہ ایران کا سپریم لیڈرکہاں چھپا ہوا ہے، ہم فی الحال اس پرحملہ نہیں کریں گے، لیکن ہمارا صبرآہستہ آہستہ ختم ہورہا ہے”۔ ٹرمپ کے انتباہ کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران ہتھیارنہیں ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مسلط کردہ امن یا جنگ کوقبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ایران کی افواج پوری طرح تیارہیں اورانہیں حکومت اورعوام دونوں کی حمایت حاصل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

2 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

2 hours ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

2 hours ago