بین الاقوامی

Israel-Hezbollah War Ceasefire: اسرائیل نے جنگ بندی کی تجویزکردی مسترد، نیتن یاہو نے حزب اللہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا کردیا اعلان

امریکہ-فرانس کی طرف سے 21 دنوں کی سیزفائرتجویزکی اپیل کواسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے مسترد کردیا ہے۔ اسرائیل-حزب اللہ کے درمیان ہورہی جنگ کوروکنے کے لئے یہ مشورہ دیا گیا تھا۔ لبنان میں ہو رہی بمباری سے لاکھوں لوگ گھرچھوڑنے کے لئے مجبورہیں، ساتھ ہی اس جنگ میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوچکے ہیں اوربڑی تعداد میں ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کوخطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے امریکہ-فرانس کے ذریعہ پیش کی گئی 21 دنوں کی جنگ بندی تجویزکے مسودے کوماننے سے انکارکردیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ کسی بھی حالت میں اس جنگ کو نہیں روکا جائے گا اور حزب اللہ پران کی طرف سے بمباری ہوتی رہے گی۔ آسٹریلیا، کناڈا، سعودی عرب، قطر جیسے کئی اور ممالک جنگ بندی کی حمایت میں ہیں۔ اس خطاب سے ٹھیک پہلے اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہوائی حملے میں حزب اللہ کمانڈر محمد حسین سرورہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کا  بھی بنجامن نیتن یاہو نے اعتراف کیا۔

کیوں بھیجی گئی تھی جنگ بندی کی تجویز؟

اسرائیل-حزب اللہ کے درمیان تعلقات بہت خراب ہونے سے ان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، جس کے سبب بہت سے معصوم اپنی جان سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ اس صورتحال کوروکنے اورامن قائم کرنے کے لئے امریکہ-فرانس نے بدھ کو 21 دنوں کے سیزفائرکی تجویزپیش کی تھی۔ تجویزکی اپیل کے بعد اسرائیل نے اس میں کچھ خاص دلچسپی نہیں دکھائی تھی اوراب وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکے بیان کے بعد یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ اسرائیل کسی بھی طرح کا معاہدہ کرنے کے لئے تیارنہیں ہے۔

بنجامن نیتن یاہو نے کہی یہ بڑی بات

اپنے خطاب میں وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے یہ بات کہ کہ ہم پوری طاقت سے حزب اللہ پر حملہ جاری رکھے ہوئے ہیں اورہم تب تک نہیں رکیں گے جب تک ہم اپنے سبھی اہداف کو پورا نہیں کرلیتے، ان میں سے اہم ہے اترپردیش میں رہنے والوں کی محفوظ طریقے سے ان کے گھروں میں واپسی۔ نیتن یاہوسمیت اسرائیل کے دیگر لیڈران جیسے وزیرخارجہ اسرائیل کاٹوزاوروزیردفاع یووگیلنٹ کے ردعمل سے بھی یہی پتہ چل پایا کہ ملک جنگ نہیں روکے گا۔

24 گھنٹے میں 150 سے زیادہ افراد زخمی

اس جنگ کی وجہ سے لبنان سے بہت سے معاملے آرہے ہیں۔ جمعرات کو وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں ملک میں تقریباً 92 افراد مارے گئے اور تقریباً 153 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں، وزارت خارجہ عبداللہ بوحبیب کا کہنا ہے کہ مسلسل ہو رہی بمباری کے سبب ملک کے اندر پانچ لاکھ لوگ گھرچھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس–

Nisar Ahmad

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

7 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

1 hour ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago