بین الاقوامی

Israel losing support among US public: Poll: اسرائیل امریکی عوام میں حماس کے حملے کے بعد حاصل ہونے والی حمایت کھو رہا ہے: سروے

اسرائیل حماس جنگ میں پس پشت قیادت کرنے والے امریکی صدر جوبائیدن کو اب بڑا نقصان ہوتا دکھائی رے رہا ہے چونکہ یو ایس ڈیموکریٹک پارٹی کے نوجوان حامیوں کی ایسی تعداد جو اب یہ کہتے ہیں کہ وہ صدر بائیڈن کو اسرائیل-فلسطینی مسائل پر ان کے مؤقف پر ووٹ دینے کا امکان کم رکھتے ہیں اکتوبر کے بعد سے دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ایک نئے سروے میں پتا چلا ہے۔یونیورسٹی کے “کریٹیکل ایشوز پول” کے مطابق، اب وہ بائیڈن کو “بہت زیادہ اسرائیل نواز” کے طور پر دیکھنے کا “دوگنا امکان” رکھتے ہیں اور ان لوگوں کی تعداد “جو چاہتے ہیں کہ امریکہ کا فلسطینیوں کی طرف جھکاؤ” ضروری ہے ،زیادہ ہوتی چلی جارہی ہے ۔

رائے شماری کے ڈائریکٹر پروفیسر شیبلی تلہامی نے کہا کہ تازہ ترین سروے کے مطابق امریکہ میں نوجوانوں کی ایسی تعداد جن کی عمر 35سال سے کم ہے ،ان میں ایسے نوجوانوں کی تعداد کم ہوتی چلی جارہی ہے جو یہ چاہتے ہیں  کہ امریکہ اسرائیل کا ساتھ دے۔حالانکہ یہ تعداد حماس حملے کے اوائل میں تھی۔لیکن اب ڈیموکریٹ نوجوانوں کی اکثریت بائیڈن کے اسرائیل نواز پالیسی کے خلاف میں جاچکے ہیں ۔

تلہامی نے کہا کہ نوجوان ڈیموکریٹس کی تعداد جنہوں نے بائیڈن کو بہت زیادہ اسرائیل نواز کہا تھا، دوگنی ہو گئی،یہ اعداد وشمار جو اکتوبر میں 20.6 فیصدتھے، نومبر میں 41.5 فیصد ہو گئے ہیں ، جبکہ 0 سے 2.4 فیصدنے کہا کہ وہ بہت زیادہ فلسطین کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ “ہمیں اب تک جو کچھ ملا ہے وہ یہ ہے کہ اسرائیل کی حمایت میں ابتدائی طور پر جو امریکی عوام نے حماس کے حملے کے اوائل میں حمایت کی تھی وہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے رد عمل سے ناراض چل رہے ہیں ۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

14 minutes ago

PM Modi Congratulates Indian Teams :چیس اولمپیاڈ میں سلور اور برونز میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے بھارتی ٹیم کو دی مبارکباد

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…

2 hours ago