بین الاقوامی

Israel launches massive drone attack on Iran: اسرائیل کا ایران پر شدید ڈرون حملہ، آئی ڈی ایف کا 15 فائٹر جیٹ، 6 ایئر بیس تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے ذریعہ ایران کے 6 ایئر بیس پر شدید ڈرون حملے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملے مغربی، مشرقی اور وسط ایران میں کیے۔ آئی ڈی ایف نے پیر کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رات میں کیے گئے ان حملوں میں 15 ایرانی جنگی طیاروں، کئی ہیلی کاپٹروں اور دوسری اہم تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل نے ڈرون کے ذریعہ یہ حملے کیے ہیں، جن میں ایران کے ایئر فورس کے ٹھکانوں پر بھی بھاری نقصان ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ حالانکہ اس حملے پر ایران کی طرف سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ڈرون حملے کے نشانے پر ایرانی فوج اور حکومت کے طیارے شامل

آئی ڈی ایف کے مطابق اس کے ڈرون حملے کے نشانے پر ایرانی فوج اور حکومت کے طیارے شامل تھے۔ ان میں ایف-14 اور ایف-5 جنگی طیارے اور اے ایچ-1 ہیلی کاپٹر شامل تھے۔ ایک ہوائی ایندھن بھرنے والے طیارہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں رنوے، زیر زمیں ہینگر اور اضافی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی ہوائی اڈوں پر ٹیک آف کی صلاحیتوں کو زبردست نقصان

آئی ڈی ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے ڈرون حملوں نے ایرانی ہوائی اڈوں پر ٹیک آف کی صلاحیتوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے ایرانی فوج کو ہوائی آپریشن شروع کرنے میں پریشانی آ رہی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ 10 دنوں سے شدید جنگ جاری

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ 10 دنوں سے شدید جنگ جاری ہے۔ دونوں ملکوں نے پیر کو گیارہویں دن بھی ایک دوسرے کے خلاف حملے جاری رکھے ہیں۔ اس لڑائی کی شروعات 13 جون کو ہوئی تھی، جب اسرائیل نے ایران پر شدید حملے کرتے ہوئے اس کے کئی فوجی افسروں اور جوہری سائنس دونوں کو مار ڈالا تھا۔

ایران کے تین جوہری ٹھکانوں پر ہوا تھا حملہ

 اس کے بعد ایران نے بھی سخت جواب دیتے ہوئے اسرائیل کے کئی اہم شہروں پر میزائل حملے کیے۔ پھر ایران کے حملوں سے اسرائیل کو بچانے کے لیے امریکہ میدان جنگ میں کود پڑا۔ امریکہ نے اتوار کو ایران کے تین جوہری ٹھکانوں پر حملہ کرکے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کرتے ہوئے جنگ کو مزید بھڑکا دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

1 hour ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

2 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

3 hours ago