بین الاقوامی

Israel has ‘no more excuses’ to strike: شام میں اسد حکومت کا تختہ پلٹ ایران کے خطرناک منصوبے کے خلاف بڑی کامیابی ہے،اسرائیل کے حملے کا کوئی جواز نہیں: الجولانی

شام میں ’’ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ‘‘ کے کمانڈر احمد الشرع نے  ایک بیان میں کہا کہ ہم اس مرحلے کو شامیوں کی خدمت اور مستقبل کی تعمیر کے لیے استعمال کریں گے۔ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دمشق میں میری موجودگی ابھی کافی ہے، ہم نے جو کچھ سالوں میں  جوکیا ہے اسے نظر انداز نہیں کریں گے۔ اس سے قبل احمد الشرع نے کہا تھا کہ ایرانیوں کے جانے کے بعد اب شام میں کسی بیرونی مداخلت کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔احمد الشرع کا کہنا ہے کہ شام میں ہونے والی تبدیلی خطے میں ایران کے خطرناک منصوبے کےخلاف بڑی کامیابی ہے۔اپنے بیان میں احمد الشرع نے کہا کہ ایران کے منصوبے خطے کے عوام کیلئے تکلیف دہ ثابت ہوئے، ایرانی عوام سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے

انہوں نے کہا کہ سابق صدر بشار الاسد نے منشیات کی پیداوار میں عالمی ریکارڈ قائم کیا، روس بشارالاسد کی گرتی ہوئی ساکھ سے بیزار ہونے لگا تھا، خط و کتابت کے ذریعے روس کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کی ہے، روس کو نئے سرے سے تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔احمد الشرع نے مزید کہا کہ موجودہ تبدیلی اچانک نہیں ہوئی بلکہ کئی سالوں کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ شام کے علاقوں اور شہروں پر اپوزیشن فورسز کے قبضوں کے دوران کوئی نقل مکانی دیکھنے میں نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے بہانے شام میں مداخلت کرتا آیا ہے، اب شام میں غیر ملکی مداخلت کا کوئی وجود نہیں رہا۔ اسرائیل کیلئے غیر ملکی مداخلت کا کوئی جواز باقی نہیں رہا، اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔

شامی باغیوں سے رابطہ ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ھیئت تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغیوں سے رابطے میں ہیں، شامی باغیوں کے خلاف پابندیوں پر نظر ثانی ان کے رویے اور کارکردگی سے مشروط ہے۔اردن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بالکل نزدیک پہنچ چکے ہیں۔اردن میں عرب رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب، مصر، عراق، لبنان، قطر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔اجلاس میں شام میں تمام عسکری کارروائیاں روکنے اور ہر طبقہ ٔ فکر پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل پر زور دیا گیا، مقبوضہ گولان کو شام کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

2 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

3 hours ago