اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اسی درمیان اسرائیل فلسطینی زمین پربڑا حملہ کرنے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی فوج نے پیرکو100000 فلسطینیوں کوالٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ مشرقی رفح کوخالی کرنا شروع کردیں اورجلد ازجلد دوسری جگہ پرچلے جائیں۔
اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کرکے کہا کہ فلسطینی پناہ گزیں مواسی سے دورچلے جائیں۔ لوگوں کوہٹانے کے لئے فوج ٹیکسٹ میسیج (پیغام)، فون کال اورسوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کے لئے اب علاقائی اسپتال، ٹینٹ اورکھانا پانی، دوا جیسی بنیادی اشیاء بھی دستیاب کروا رہی ہے۔ اتوارکے روزوزیردفاع یووگیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ حماس کسی سودے سے متعلق سنجیدہ نہیں ہے۔ اس کے بعد انہوں نے مستقبل میں ایک آپریشن کی وارننگ دی۔
اسرائیل کے حملے میں 16 افراد کی موت
حال کے ہی دنوں میں رفح میں اسرائیل اورحماس جنگ میں تیزی آئی ہے۔ آئی ڈی ایف نے حماس کے راکٹ حملے کے بعد پیرکے روزرفح میں ہوائی حملے کئے۔ اس میں 16 افراد کی جان چلی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ہوائی حملے میں ایک ہی فیملی کے 9 افراد کی موت ہوگئی اوردوسری فیملی کے سات افراد کی جان چلی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے کیرم شالوم کے پاس حملہ کیا تھا۔ اسی کے جواب میں اسرائیل نے یہ بڑی کارروائی کی تھی۔ حماس کے حملے کے بعد آئی ڈی ایف کے تین فوجیوں کی جان چلی گئی تھی۔ وہیں، 11 افراد شدید طورپرزخمی ہوگئے۔
امریکہ نے بھی اسرائیل سے کی یہ بڑی اپیل
اسرائیل کے سب سے قریبی اتحادی امریکہ نے بارباراسرائیل سے حملہ نہ کرنے کی گزارش کی ہے اورکہا ہے کہ اس کے پاس شہریوں کی سیکورٹی کے لئے کوئی ٹھوس پلاننگ نہیں ہے۔ تاہم بھلے ہی امریکہ، مصراورقطر نے جنگ بندی معاہدہ پرزوردیا۔ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے دوہرایا تھا کہ حماس گروپ کو ختم کرنے کے لئے وہ تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیل-حماس جنگ میں اب تک کئی لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ وہیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھرہوگئے ہیں اوراجیرن کی زندگی جینے پرمجبورہیں۔
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…