بین الاقوامی

Israel-Hamas Ceasefire: اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ بندی کی بات چیت ناکام، حوثی نے دی جنگ کی دھمکی

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی بات چیت ناکام ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ دونوں کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے متعلق بات چیت ہونی تھی، لیکن اسی درمیان حماس نے باضابطہ طورپربات چیت ناکام ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

غزہ سے متعلق معاہدے کے دوسرے مرحلے پربات چیت شروع نہیں ہونے کی ذمہ داری ترجمان ہاجیم قاسم نے لی ہے۔ گروپ کے ترجمان ہاجیم قاسم نے العربی ٹی وی کو اس سلسلے میں یہ بھی بتایا کہ گروپ کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لئے کوئی موجودہ بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ اسی درمیان حوثی لیڈرعبدالمالک حوثی نے اسرائیل کو جنگ بندی کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگرغزہ میں جنگ بندی پھرسے شروع ہوئی توہم فوجی طورپرمداخلت کریں گے۔

جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا کیا تھا مقصد

غزہ اوراسرائیل میں گزشتہ لمبے وقت سے جنگ بندی چل رہی تھی۔ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی بات چیت کی گئی۔ اسرائیل اور حماس دونوں طرف سے یرغمالیوں اورقیدیوں کی رہائی کی گئی۔ اسی کے بعد اب پہلا مرحلہ ختم ہوجانے کے بعد سبھی کی نگاہیں دوسرے مرحلے کی جنگ بندی کی بات چیت پر مرکوز تھی۔ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی بات چیت کا مقصد غزہ میں لڑائی کو ختم کرنا تھا۔ ساتھ ہی جنگ بندی کے دوران جن لوگوں کویرغمالی یا قیدی بنایا گیا تھا، ان سبھی کو رہا کیا جانا تھا۔

حوثیوں نے دی اسرائیل کو دھمکی

جہاں ایک طرف حماس نے اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ دوسرے مرحلے کی جنگ بندی کی بات چیت پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔ وہیں، دوسری طرف اس امکان کے درمیان کہ اسرائیل پھرسے غزہ پرحملہ کرسکتا ہے۔ یمن میں ایران حامی حوثی لیڈر عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ اگرغزہ میں اسرائیل نے پھر جنگ شروع کی توہم اسرائیل پرحملے شروع کردیں گے۔

حماس-فلسطین کی حمایت کا اعلان

حوثی کے لیڈرنے حال ہی میں رمضان المبارک سے متعلق ایک بیان دیا تھا۔ اس بیان میں الحوثی نے فلسطینی لوگوں کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین اورمزاحمتی گروپوں بالخصوص حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈزکی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

– بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

2 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

3 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

4 hours ago

Delhi SIR: اڈوانی سے لے کر جے شنکر اور کیجریوال تک، حتمی ووٹر فہرست میں ہوں گے شامل VVIPs کے نام، الیکشن کمیشن نے وجہ بتائی

بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی…

5 hours ago