اسرائیلی قابض فوج نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلامیہ کو رہا کر دیاہے۔عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابو سلامیہ کو 23 نومبر 2023 کواسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا۔دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی الٹرا آرتھوڈکس فرقے نے حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز کردیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ محمد ابو سلمیہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس نومبر میں الشفاء اسپتال پر چھاپے دوران حراست میں لیا تھا جنہیں اب چھوڑ دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بین گویر نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر سابقہ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر کو درجنوں دیگر قیدیوں کے ہمراہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب، اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ کے ہسپتالوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے اور وہاں سے فوجی آپریشنز چلارہا ہے، تاہم 2007 سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے والی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعویٰ کو مسترد کیا ہے۔ فلسطینی حقوق کی تنظمیوں کی جانب سے مئی میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ الشفا ہسپتال کے ایک سینئر سرجن اسرائیل کی حراست میں انتقال کرگئے ہیں، اسرائیلی فوج نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں ایک ہزار 195 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے ۔
اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہےکہ حماس اسپتال کی سہولیات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے اور اس نے اسپتال کو ایک ٹنل کی شکل دی ہوئی ہے تاہم ابو سلمیہ اور اسپتال کے دیگر اسٹاف نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ جنوبی غزہ کے النصیر اسپتال کے ڈائریکٹر نے بھی ابو سلمیہ کی رہائی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 5 افراد کو النصیر اسپتال اور دیگر کو الاقصیٰ شہید اسپتال سے حراست میں لیا گیا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران کئی اسپتالوں کو ڈرامائی انداز میں بند کرنے پر مجبور کیا اور سروسز بھی بند کردیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی الٹرا آرتھوڈکس کے مظاہرے میں وزیر یتزاک گولڈ نوف کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔گھڑ سوار پولیس دستے نے یہودی مظاہرین پر چڑھائی کی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…