شام کی راجدھانی دمشق کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوائی حملے کی خبرسامنے آئی ہے۔ اسرائیل نے دمشق اور الیپّو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک ساتھ ہوائی حملے کئے، یہ حملہ کرکے یہاں سے آنے والی ایرانی پروازوں کو روک دیا گیا۔ اسرائیل کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان پروازوں میں اسرائیل کی سرحدوں پرایران کے نمائندوں کے لئے ہتھیارلائے جا رہے تھے۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ دمشق ایئرپورٹ پرکئے گئے حملوں کا مقصد ایران سے عراق تک مبینہ جنگجوؤں اورہتھیار لے جانے کی کوشش کو روکنا تھا۔ دمشق میں ایرانی ٹھکانوں پراسرائیلی حملوں سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران نے شام میں اپنی فوج کو تعینات کیا ہے اورفوجی سازوسامان پہنچائی گئی ہے۔ یہیں سے حماس کے جنگجوؤں تک سامان پہنچتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے دمشق ایئرپورٹ پرتازہ حملے کئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔