بین الاقوامی

Israel Bulldozer action on UN Relief Center: بنجامن نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری، اقوام متحدہ کے اس دفتر پر اسرائیل نے چلا دیا بلڈوزر، جانئے تفصیل

اسرائیل نے منگل کے روزمشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی یواین آرڈبلیواے کے احاطے میں عمارتیں مسمارکردیں۔ یواین آرڈبلیواے کی کارروائی کوبین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا گیا۔ بلڈوزراوربھاری سیکورٹی فورسزنے ایجنسی سے تعلق رکھنے والے کئی بڑے اورچھوٹے ڈھانچے کومسمارکردیا۔ ان عمارتوں میں کبھی یواین آر ڈبلیواے کا درجنوں عملہ رہتا تھا اورکام کرتا تھا۔

یواین آرڈبلیواے کے ترجمان جوناتھن فاولرنے رائٹرس کوبتایا کہ منگل کے روزصبح تقریباً 7 بجے اسرائیلی سیکورٹی اہلکارکیمپس میں داخل ہوئے۔ سب سے پہلے سیکورٹی گارڈوں کو باہر نکالا گیا اورپھربلڈوزراندرلاکرعمارتوں کوتوڑنا شروع کردیا گیا۔ یواین آرڈبلیواے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پربیان جاری کرکے اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی اورجان بوجھ کرخلاف ورزی قراردیا ہے۔

یواین آرڈبلیو اے پربڑھتا دباو

لازارینی نے کہا کہ یہ یواین آرڈبلیواے کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کے ایک طویل سلسلے کا حصہ ہے۔ اس ماہ کے شروع میں، ایک طبی کلینک پرچھاپہ مارا گیا تھا اورآنے والے ہفتوں میں یواین آرڈبلیواے کی سہولیات کی بجلی اورپانی منقطع کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ یواین آرڈبلیواے کے سابق اہلکاروں کے مطابق، جن عمارتوں کومنہدم کیا گیا ان میں غزہ اور مغربی کنارے کے لیے امدادی سامان رکھا جاتا تھا۔

اسرائیل کی ہٹ دھرمی کا یواین آرڈبلیو اے نے دیا جواب

اکتوبر2024 میں اسرائیل کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظورکرکے یواین آرڈبلیواے کوملک میں کام کرنے سے روک دیا تھا۔ سرکاری افسران کو بھی ایجنسی سے کسی طرح کے رابطے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اسرائیل کے شدت پسند قومی سلامتی کے وزیرایتماربین گویرنے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیا، جس میں وہ یواین آرڈبلیواے کیمپس کے سامنے کھڑے نظرآئے۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ یواین آرڈبلیواے کے کچھ اہلکارحماس سے وابستہ تھے اور7 اکتوبر 2023 کے حملے میں شامل تھے، جس میں تقریباً 1200 اسرائیلی مارے گئے تھے۔ اس کے بعد شروع ہوئی غزہ جنگ میں بھی شامل تھے۔ غزہ انتظامیہ کے مطابق، 71 ہزارسے زیادہ فلسطینی مارے جاچکے ہیں۔ یواین آرڈبلیو اے نے کچھ ملازمین کوبرخاست کیا ہے، لیکن ایجنسی کا کہنا ہے کہ سبھی الزامات کے ثبوت اسرائیل نے نہیں دیئے۔

زمین اورقانون پر تنازعہ

اسرائیل کا کہنا ہے کہ یواین آرڈبلیواے کیمپس پرکارروائی اسرائیلی اوربین الاقوامی قوانین کے تحت کی گئی۔ یروشلم نگرنگم کا دعویٰ ہے کہ یواین آرڈبلیواے نے پراپرٹی ٹیکس نہیں دیا تھا۔ حالانکہ یواین آرڈبلیواے اس دعوے کوخارج کرتا ہے۔ مشرقی یروشلم کواقوام متحدہ اوربیشترممالک مقبوضہ علاقہ تصورکرتے ہیں جبکہ اسرائیل ہٹ دھرمی پرقائم ہے اوراسے وہ اپنے علاقے کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

20 minutes ago

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

1 hour ago

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

2 hours ago

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

13 hours ago