تصویر: اے پی
اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے دو بڑے ہسپتالوں کے باہر رات بھر خیموں پر حملہ کیا، جس میں ایک مقامی رپورٹر سمیت کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ صحافیوں سمیت دیگر نو زخمی ہو گئے ہیں۔ اسپتالوں کے مطابق پورے علاقے میں الگ الگ حملوں میں اٹھائیس دیگر افراد ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ حماس کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے غزہ پر شدید حملے جاری رکھے ہیں۔ اسرائیل نے ایک ماہ سے زائد عرصے سے فلسطین میں خوراک، ایندھن، ادویات اور انسانی امداد کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
خان یونس میں ناصر ہسپتال کے باہر میڈیا کے خیمے پر دوپہر 2 بجے کے قریب حملے میں خیموں میں آگ لگ گئی۔ اس حملے میں فلسطین ٹوڈے نیوز ویب سائٹ کے رپورٹر یوسف الفقاوی اور ایک اور شخص ہلاک ہو گیا۔ چھ دیگر صحافی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے مزید معلومات فراہم کیے بغیر کہا کہ اس نے حماس کے ایک عسکریت پسند کو نشانہ بنایا۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کو نقصان پہنچانے سے بچنے کی کوشش کرتی ہے اور ان ہلاکتوں کے لیے حماس ذمہ دار ہے۔
ایک اور حملے میں خواتین اور بچوں سمیت بیس فلسطینی ہلاک
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے وسطی شہر دیر البلاح میں الاقصی شہداء اسپتال کے کنارے پر بھی خیموں کو نشانہ بنایا، جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ ناصر اسپتال نے کہا کہ اسے مزید 20 لاشیں ملی ہیں، جن میں آٹھ خواتین اور پانچ بچوں کی لاشیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں ہزاروں لوگ پناہ گزیں ہیں۔ اسرائیل نے کئی مواقع پر اسپتالوں پر چھاپے مارے ہیں اور حماس پر الزام لگایا کہ وہ انھیں فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ تاہم اسپتال کے عملے نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
دریں اثنا اسرائیل نے کہا ہے کہ جب تک حماس باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا نہیں کر دیتی، اپنے ہتھیار نہیں ڈال دیتی ہے اور علاقہ چھوڑ نہیں دیتی تب تک وہ فوجی حملوں میں اضافہ جاری رکھے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اس کے بعد وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کی زیادہ تر آبادی کو دوسرے ممالک میں آباد کرنے کر کے غزہ پر امریکی قبضے کی تجویز پر عمل درآمد کریں گے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنا وطن چھوڑنا نہیں چاہتے اور انسانی حقوق کے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کی تجویز پر عمل درآمد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں بڑے پیمانے پر بے دخلی کے مترادف ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…