اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں فضائی حملے (ایئراسٹرائیک) کئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، ان علاقوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، لبنان نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کم ازکم 100 افراد ہلاک اور400 زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، حملوں سے قبل اسرائیلی فوج نے لبنان کی عوام کوعلاقہ خالی کرنے کا پیغام جاری کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کے درجنوں علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے مجدال سالم، حولہ، تورہ، کلیلیح، حارث، نبی چت، حربتہ سمیت کئی علاقوں میں فضائی حملے کئے ہیں۔ حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کے ہتھیاروں کے گودام کو نشانہ بنانے کی بھی خبریں ہیں۔
مرنے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل: لبنان
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ان حملوں میں کم ازکم 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 400 کے قریب زخمی ہیں۔
آئی ڈی ایف کے ترجمان نے کیا یہ بڑا دعویٰ
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا ہے کہ اسرائیل وادی بیکا میں حزب اللہ کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔ ڈینیل ہگاری سے جب زمینی فوجی آپریشن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان میں ہوائی حملے شروع کریئے ہیں۔ ہگاری نے کہا کہ لبنان کے عوام اپنی حفاظت کے لئے خطرے سے دوچارعلاقوں کو خالی کردیں کیونکہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف بڑے پیمانے پرحملہ کرنے جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…