–بھارت ایکسپریس
Toshakhana Case: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے لئے اسلام آباد پولیس لاہور زمان پارک پہچن گئی ہے۔عمران خان کی گرفتاری کبھی بھی ہوسکتی ہے۔ اسلام آبد کے ایس پی سٹی حسین طاہر کی سربراہی میں وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد عمران خان کے حامیوں کا ان کی رہائش گاہ کے باہر اجتماع شروع ہو گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ’ہم نے لکھ کر دے دیا ہے کہ عمران خان تمام قانونی تقاضے پورے کر رہے ہیں۔ پہلے بھی عدالت نے بلایا اور وہ پیش ہوئے۔‘انہوں نے الزام لگایا کہ عدالتوں میں بلانے کا مقصد عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرانا ہے۔
قبل ازیں فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’میں اس نااہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں۔‘انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی کال بھی دی۔
اسلام آباد پولیس کا بیان
عمران خان کا گرفتاری وارنٹ توشہ خانہ کیس میں آئی ہے ۔کورٹ کے حکم پر اسلام آباد پولیس انہیں گرفتار کرےن کے لئے لاہور پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری پر کہا کہ سبھی قانونی ِ تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا۔
گرفتاری سے ملک کے حالات خراب ہوں گے
پاکستانی میڈیا اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کو صرف وارنٹ دینا ہوگا۔ ساتھ ہی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، اس لیے کسی کو عمران تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
عمران خان کو گرفتار کرنے آئی پولیس کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک کے حالات خراب ہو جائیں گے۔
–بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…