بین الاقوامی

Middle East Conflict: کیا ایران پر بڑے حملے کی تیاری کر رہے ہیں ٹرمپ؟ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ تہران کے نقشے پر امریکی پرچم دکھانے کے بعد چھڑی نئی بحث

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ ٹرمپ کی ایک نئی پوسٹ نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر مشرقِ وسطیٰ کا ایک نقشہ شیئر کیا، جس میں ایران کو امریکی پرچم کے رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔ نقشے کے اوپر انگریزی میں “United States of Middle East” یعنی ’’متحدہ ریاستہائے مشرقِ وسطیٰ‘‘ تحریر کیا گیا تھا۔ اس نقشے میں ترکیہ، شام، عراق اور سعودی عرب کو بھی دکھایا گیا، تاہم ان ممالک پر امریکی پرچم نہیں لگایا گیا۔

ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور؟

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعہ کو قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم میٹنگ کی، جس میں ایران کے ساتھ جاری تنازع اور ممکنہ جنگی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس ایسے وقت ہوا جب سفارتی سطح پر جنگ بندی اور معاہدے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ اگرچہ میٹنگ میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، لیکن امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عندیہ دیا کہ آئندہ چند گھنٹوں یا دنوں میں کوئی اہم اعلان سامنے آسکتا ہے۔ بھارت کے دورے پر موجود مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’اس وقت بھی پس پردہ کئی معاملات پر کام جاری ہے۔ ممکن ہے آج، کل یا چند دنوں میں ہمارے پاس کچھ اہم کہنے کے لیے ہو۔‘‘

قطر اور پاکستان کے وفود تہران پہنچ گئے

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان کے وفود جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے تہران پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ اس ہفتے کے آغاز میں ایران پر حملے کا حکم دینے سے صرف ایک گھنٹہ دور تھے، لیکن خلیجی ممالک کی اپیل پر انہوں نے فیصلہ مؤخر کردیا۔ اسی کشیدہ صورتحال کے سبب ٹرمپ نے نیو جرسی میں اپنے گولف ریزورٹ جانے کا پروگرام بھی منسوخ کردیا، جبکہ انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ وہ بہاماس میں اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا: ’’حکومتی حالات اور امریکہ کے لیے میری محبت مجھے واشنگٹن میں رہنے پر مجبور کررہی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

2 hours ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

3 hours ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

3 hours ago