بین الاقوامی

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت موقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو دہشت گرد کہنا غلط ہے، کیونکہ ایران خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

ٹرمپ نے ایک روز قبل ایران کو دہشت گردی کا سرپرست قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کی تھی۔

جوہری توانائی کو ایران کا حق قرار دیا

مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوہری توانائی ایران کا حق ہے اور ان کا ملک اپنی دفاع کے لیے لڑ رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا اور جدید ترین ہتھیاروں سے حملے کیے۔ ان کے مطابق ایران نے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے اور پوری طاقت کے ساتھ اپنا دفاع کیا۔

اسرائیل پر بھی سنگین الزامات

ایرانی صدر نے اسرائیل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج مختلف علاقوں میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بناتی ہے۔غزہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہاں 80 ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسکول پر حملے کا بھی کیا ذکر

پزشکیان نے ایران میں ایک اسکول پر ہوئے حملے کا بھی ذکر کیا۔ بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معصوم کسی جرم میں ملوث نہیں تھے، لیکن امریکی اور اسرائیلی ہتھیاروں سے کیے گئے حملوں میں ان کی جان چلی گئی۔اس سے قبل بھی وہ میناب میں بچوں اور شہری ٹھکانوں پر حملوں کا معاملہ اٹھا چکے ہیں۔

امریکی وفد نے واک آؤٹ کیا

جیسے ہی مسعود پزشکیان نے اپنا خطاب شروع کیا، امریکی وفد نے اسمبلی ہال سے واک آؤٹ کردیا۔ایرانی صدر کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تقریر کے ایک روز بعد سامنے آیا، جس میں امریکی صدر نے ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں فوجی کارروائی کی وارننگ دی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

35 minutes ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

2 hours ago

Test of Leadership: اقتدار، سوال اور قیادت کی آزمائش

بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…

3 hours ago