تہران: ایران کی دارالحکومت تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں بدھ کی شب منعقد ہونے والی تقریب کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امام خمینی پریئر ہال میں 4 مارچ 2026 کی شام سے شروع ہونے والی تین روزہ تعزیتی تقریب فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی اور لاجسٹک مسائل کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔
ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تقریب رات 10 بجے شروع ہونی تھی اور اس میں ملک کے مختلف صوبوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع تھی۔ منتظمین کے مطابق کئی صوبوں سے شہریوں نے تقریب میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے باعث انتظامات پر اضافی دباؤ بڑھ گیا تھا۔ سیکیورٹی، ٹریفک اور ہجوم کے نظم و نسق سے متعلق درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے احتیاطاً پروگرام ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکام نے کہا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا تاکہ عوام کو پیشگی اطلاع فراہم کی جا سکے۔ ادھر خطے میں جاری کشیدگی اور حالیہ فضائی حملوں کے پس منظر میں سیکیورٹی انتظامات کو بھی ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ۔اسرائیل مشترکہ فضائی کارروائی میں آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت کئی اعلیٰ عہدیداران کے جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ ان حملوں میں ان کے خاندان کے بعض افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ملک بھر میں سوگ اور بے چینی کی فضا پائی جا رہی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ان کی وفات کے تقریباً پانچ روز بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو نئے سپریم لیڈر کے طور پر منتخب کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ماہرین کی اسمبلی نے ان کے نام پر اتفاق کیا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع کے ایک بیان نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے، جس میں انہوں نے خبردار کیا کہ خامنہ ای کی جگہ منتخب ہونے والے کسی بھی فرد کو اسرائیل نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس بیان کے بعد خطے میں تناؤ میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے اور ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔ ان کی قیادت میں ایران کی خارجہ پالیسی، دفاعی حکمت عملی اور علاقائی مؤقف نے عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب کیے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے مقصد سے جاری فوجی…
پنڈت مدن موہن مالویہ صرف ایک عظیم ماہر تعلیم ہی نہیں تھے، بلکہ ہندوستان کی…
محسن رضائی نے اپنے اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ممکنہ ملاقات…
قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد ٹونڈ دودھ 2 روپے، فل کریم دودھ 4 روپے…
کچھ کاپر لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے کہا کہ تانبے جیسے اہم وسائل مستقبل…
امریکہ کی چھوٹی بلدیاتی اکائیوں میں ہندوستانی نژاد خواتین بھی پہلے ہی اپنی موجودگی درج…