بین الاقوامی

Iran-Israel Ceasefire: ایران نے آخری وقت تک نہیں تسلیم کی شکست، کیسے رک گئی اسرائیل سے جنگ؟

امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے قطرکی سفارش پرایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی ثالثی کی ہے۔ یہ انکشاف میگزین نیوزویک نے امریکی سفارتی ذرائع کے حوالے سے کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جیسے ہی ایران نے قطرپرمیزائل داغے، قطرکےامیراوروزیراعظم نے امریکہ کی طرف دیکھنا شروع کردیا۔ نیوز ویک نے امریکی سفیرکے حوالے سے بتایا کہ قطرکی سفارش پرڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے مشرق وسطیٰ کے ایلچی وٹکوف سے بات کی۔ وٹکوف نے پھراپنے ایرانی ہم منصب کوفون کیا۔

قطرکے امیراس اعلان تک رہے متحرک 

رپورٹ کے مطابق، قطرکے امیراور وزیراعظم جنگ بندی کے اعلان تک متحرک رہے۔ دونوں مسلسل امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ اورنائب صدرجے ڈی وینس سے بات کرتے رہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ایران نے پیرکی آدھی رات کوقطرپرمیزائل حملہ کیا تھا۔ ایران نے دوحہ میں امریکی ایئربیس پر6 میزائل داغے۔ قطرآگے بھی مزید حملوں سے خوفزدہ تھا۔

وٹکوف کے فون پرایران نے رکھ دی شرط

ایکسیوس نے وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جیسے ہی وٹکوف نے ایران کے وزیرخارجہ کوفون کیا، وزیرخارجہ نے ایک شرط رکھ دی۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ معاملات صرف اس صورت میں ٹھیک ہوسکتے ہیں جب اسرائیل حملہ روکے۔عراقچی کے مطابق، اسرائیل نے جنگ شروع کی۔ حملے کو روکنا بھی اس کا کام ہے۔ اگراسرائیل حملہ روک دے توہم بھی حملہ نہیں کریں گے۔ فون پروٹکوف نے ایران کویقین دلایا کہ اسرائیل اگلے 24 گھنٹوں کے بعد حملہ نہیں کرے گا۔ ایران کے وزیرخارجہ سے فون پربات کرنے کے بعد وِٹکوف نے اپنا پیغام وائٹ ہاؤس کوبھیجا۔ اس کے بعد امریکی صدرنے جنگ بندی کا اعلان کیا۔

جنگ بندی کے بعد اب کیا ہوگا؟

اسرائیل اور امریکہ کی کوشش تھی کہ ایران کی یورینیم کی افزودگی ختم کی جائے۔ اس حکمت عملی کے تحت امریکہ نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات کونشانہ بنایا۔ تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہاں یورینیم نہیں تھا۔ دی ٹیلی گراف برطانیہ کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے حملے سے قبل 400 کلوگرام یورینیم منتقل کیا۔ اس بارے میں کسی کوکوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران ایک یا دوسال تک جوہری بم تیار نہیں کرسکے گا۔ آگے کیا ہوگا اس کا انحصاربڑی حد تک ایران کی اگلی حکمت عملی پرہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Servotech Renewable Q2 Results: سروٹیک رینیوایبل کے دوسری سہ ماہی کے نتائج: مجموعی آمدنی میں 56.82 فیصد اضافہ، منافع میں زبردست اچھال

نئی دہلی، 4 نومبر: سروٹیک رینیوایبل پاور سسٹم لمیٹڈ نے مالی سال 2026-27 کی دوسری…

28 minutes ago

India defeat New Zealand by 5 Wickets: وراٹ کوہلی کی نصف سنچری، پہلے ونڈے میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 5 وکٹ سے ہارا نیوزی لینڈ

 ٹیم انڈیا کے اسٹار وراٹ کوہلی نے نصف سنچری لگاکرٹیم انڈیا کو پہلے ونڈے میں…

1 hour ago

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

3 hours ago