بین الاقوامی

Iran blames US for waging proxy war in Gaza: ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ پر غزہ میں پراکسی جنگ چھیڑنے کا لگایا الزام

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے ذریعے فلسطینیوں کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے اور اگر غزہ میں شہریوں پر بمباری جاری رہی تو نتائج بھگتنے کا انتباہ دیا ہے۔ حسین امیرعبداللہیان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “آج ہم غزہ میں جس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں، وہ اسرائیل کی جعلی حکومت کی طرف سے امریکہ کی نمائندگی کرتے ہوئے، فلسطینیوں کی مظلوم قوم اور شہریوں کے خلاف لڑی جانے والی پراکسی جنگ ہے۔”

انہوں نے کہا کہ یہ “تلخ اور بدقسمتی” ہے کہ بائیڈن نے بدھ کے روز اسرائیل کا غیر معمولی جنگی دورہ کیا اور اسپتالوں، مساجد، گرجا گھروں اور شہریوں پر حملوں کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ “تل ابیب میں اپنی موجودگی کے ساتھ، امریکی صدر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے قتل و غارت گری کی حمایت کے لیے سینکڑوں طیارے، بحری جہاز اور ہتھیاروں سے بھرے ٹرک بھیجیں گے۔”

یہاں جانیں جنگ کی تمام تازہ ترین خبریں اور پیشرفت

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر رات بھر کے حملوں میں کم از کم 55 افراد مارے گئے۔

اسرائیل نے غزہ کے رہائشیوں کے لیے انخلاء کی نئی وارننگ جاری کی۔

غزہ کی وزارت اوقاف نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

ترکی اور عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بیان میں وزارت نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں علاقے میں مزید پانچ مساجد کو تباہ کرنے کے بعد یہ تعداد 26 سے بڑھ کر 31 ہو گئی۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس 212 اسرائیلی قیدی ہیں۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے سنیچر کی صبح کم از کم تین فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم 727 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ایک ہزار سے اوپر ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے جنگ زدہ شام کے دو اہم ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے لبنان کے ساتھ ملک کی شمالی سرحد پر واقع مزید 14 کمیونٹیز کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

10 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

44 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

1 hour ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

2 hours ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

2 hours ago