بھارت ایکسپریس۔
اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) جنگی جرائم کے لئے ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کی تیاری میں ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ حماس کے اعلیٰ لیڈران کے خلاف بھی گرفتاری وارنٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے وارنٹ کے لئے درخواست دے دی ہے۔
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ یعنی آئی سی سی جنگ جرائم، انسانیت کے خلاف جرم اورقتل عام کے الزام میں گرفتاری وارنٹ جاری کرتی ہے۔ 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل پرحملہ کئے جانے اوراس کے جواب میں اسرائیل کی کارروائی کو آئی سی سی جنگی جرائم کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں اسرائیل کی طرف سے بھی ایسا ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔ اب مانا جا رہا ہے کہ آئی سی سی نیتن یاہو اورحماس لیڈران کے خلاف جلد ہی گرفتاری وارنٹ جاری کرسکتا ہے۔
آئی سی سی کا رکن نہیں ہے اسرائیل
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ بھلے ہی اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف گرفتاری وارنٹ کی تیاری کررہا ہو، لیکن اسرائیل اسے منظوری نہیں دیتا۔ دراصل، اسرائیل اس عدالت کا رکن نہیں ہے۔ حالانکہ فلسطینی علاقے کو 2015 میں اس عدالت کے دائرہ اختیارمیں شامل کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹرنے اسرائیل-حماس جنگ کی شروعات کے وقت ہی کہا تھا کہ عدالت کے پاس اسرائیل میں حماس اور غزہ میں اسرائیل کے ذریعہ کئے جا رہے حملوں پر کارروائی کا حق ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس جنگی جرائم کی آئی سی سی گزشتہ 7 ماہ سے جانچ کررہا ہے، جواب مکمل ہونے والی ہے۔
آئی سی سی کے کسی بھی فیصلے کا نہیں پڑے گا اثر
گزشتہ دنوں جب انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی طرف سے اسرائیل کے سینئرافسران کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کی بات کہی گئی تھی، تب اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ آئی سی سی کا کوئی بھی فیصلہ اسرائیل پراثر نہیں ڈالے گا۔ حالانکہ یہ ایک خطرناک مثال قائم کرے گا۔
غزہ میں انسانی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
مانا جا رہا ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے یہ کارروائی غزہ پٹی میں کئے جا رہے انسانی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، صرف بنجامن نیتن یاہو ہی نہیں بلکہ اسرائیل کی کئی دیگرافسران کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیاجاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ حماس کے بھی سینئرلیڈران آئی سی سی کے اس وارنٹ کی زد میں آسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…