بھارت ایکسپریس۔
Indian Woman in Pakistan: ہندوستانی خاتون انجو اپنے پاکستانی فیس بک فرینڈ نصراللہ سے ملنے کے لئے قانونی طورپرپاکستان کے ایک دور دراز کے گاؤں میں گئی تھیں۔ اب دونوں نے منگل کے روزیعنی 25 جولائی کو دیربالا ضلع کی عدالت میں شادی کرلی ہے۔ اتنا ہی نہیں، انجو نے شادی کے بعد اپنا نام بدل کرفاطمہ بھی رکھ لیا اور عیسائی مذہب چھوڑ کر اسلام مذہب میں داخل ہوگئیں۔
دونوں کی شادی کے بعد ان کا پہلا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ دونوں اس میں ایک دوسرے کے لئے پیار کا اظہار کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ویڈیو میں گانا دیا گیا ہے، دل تو معصوم ہے، دل تو نادان ہے اپنے پیار کے لئے اترپردیش کے کیلور گاؤں میں پیدا ہوئیں اور راجستھان کے الورضلع میں رہنے ولای 34 سالہ انجو نے اب مذہب اسلام قبول کرلیا ہے۔ وہ اپنی فیملی کو چھوڑ کر پاکستان پہنچی تھیں۔ حالانکہ جس دوران وہ ہندوستان سے پاکستان گئیں، اسی وقت پاکستان سے ہندوستان آئیں سیما حیدرہندوستانی میڈیا میں سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ انجو کی طرح سیما حیدر بھی پاکستان سے اپنے عاشق سچن مینا سے اپنے پیار کو پروان چڑھانے کے لئے دبئی اور نیپال کے راستے ہوتے ہوئے ہندوستان پہنچیں۔ وہ سچن کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں اورہندو مذہب اختیار کرچکی ہیں۔ حالانکہ سیما حیدراپنے بچوں کو ہندوستان ساتھ لے کرآئی ہیں جبکہ انجو اپنے بچوں کو راجستھان چھوڑ کر پاکستان چلی گئی ہیں۔
انجو نے کیا تھا ہندوستان لوٹنے کا دعویٰ
حالانکہ گزشتہ روز یعنی 24 جولائی کو ہی نصراللہ نے نیوزایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ انجو صرف پاکستان گھومنے آئی ہیں۔ وہ جلد ہی ہندوستان لوٹ جائیں گی۔ ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انجو نے بھی ایک ویڈیو جاری کرکے کہا تھا کہ وہ قانونی طریقے سے پاکستان گئی ہیں اور جلد ہی ہندوستان واپس لوٹ جائیں گی، لیکن ان سب کے درمیان آج انہوں نے اپنے دوست نصراللہ سے شادی کرلی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنا عیسائی مذہب ترک کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنا نام انجو سے فاطمہ رکھ لیا ہے۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ انجو فاطمہ بن کر بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ انجو نصراللہ سے شادی کرنے کے بعد گاڑی میں جا رہی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کیسا لگ رہا ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے اور میں بہت خوش ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…