بین الاقوامی

Anju-Nasrullah Love Story: ہندوستانی انجو نے فاطمہ بن کر چڑھایا اپنے پیار کو پروان، مذہب اسلام میں داخل ہوکر پاکستانی دوست نصراللہ سے کرلیا نکاح

ہندوستانی انجو پاکستان جاکر فاطمہ بن گئی ہیں اور انہوں نے انہوں نے اپنے پاکستانی دوست نصراللہ سے شادی کرلی ہے۔ یہ شادی  ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی ہے۔ دونوں کی شادی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پاکستان میں دیر بالا کے ڈی پی او مشتاق خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انجو قانونی طریقے سے کاغذات کے ساتھ آئی ہے، کسی طرح سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ حالانکہ پاکستان گئی انجو نے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنے فیس بک فرینڈ یعنی پاکستانی نصراللہ سے ملاقات کے لئے آئی ہے اور وہ وہاں محفوظ ہے، جلد ہی ہندوستان آئے گی، لیکن انہوں نے پہلے ملک کی سرحد پارکی اور اب محبت کی سرحد پار کرتے ہوئے اپنے دوست سے نکاح کرلیا۔

منگل کے روز (25 جولائی) کو دونوں کی شادی کا ویڈیو بھی سامنے آگیا ہے۔ انجو (فاطمہ) اور نصراللہ کی شادی دیربالا کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی ہے۔ شادی کے انجو نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ میرے پاس کم وقت ہے، مجھے پھریہاں آنا چاہئے۔

انجو کی پیدائش اتردپش کے کیلورگاؤں میں ہوئی تھی اور وہ راجستھان کے الور میں رہتی تھی۔ نصراللہ اور انجو کی دوستی 2019 میں فیس بک کے ذریعہ ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ انجو گھر سے جے پورجانے کی بات کہہ کرنکلی تھی، لیکن اب پاکستان سے اس کا حلفیہ بیان جو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے، اس میں اس نے کہا ہے کہ میں بغیرکسی زور زبردستی کے مذہب اسلام اپنا رہی ہوں۔ میرا سابقہ نام انجوتھا، لیکن اب میں مذہب اسلام قبول کررہی ہوں اور اب میرا نام فاطمہ ہوگا۔

اب یہ معاملہ مزید سرخیوں میں آگیا ہے کیونکہ ایک طرف پاکستان سے ہندوستان آئی سیما حیدرنے جہاں سچن مینا سے شادی کرلی ہے اورہندو مذہب اپنا لیا ہے، اب وہ ہندوستان سے پاکستان نہیں جانا چاہتی ہیں۔ اسی طرح سے انجو سے فاطمہ بن کر ںصراللہ سے شادی کرنے والی ہندوستانی لڑکی اب ہندوستان واپس آئے گی یا نہیں، یہ سب سے بڑا سوال ہے۔ سیما حیدر اور انجو دونوں نے اپنے ملک کی سرحد اپنے پیار کو پانے کو لئے پارکی ہے۔ اس لئے دونوں کے پیار میں کافی مماثلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دونوں کا پیار سوشل میڈیا سے ہی پروان چڑھا ہے۔

اس سے قبل راجستھان سے پاکستان جانے والی لڑکی انجو سے متعلق خبرآئی تھی کہ وہ جلد ہی ہندوستان لوٹ آئیں گی۔ یہ بات کسی اورنے نہیں بلکہ انجو کے پاکستانی دوست نصراللہ نے کیا تھا۔ محبت کے معاملے کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انجو20 اگست کو ویزا ختم ہونے کے بعد ہندوستان واپس چلی جائے گی۔ نصراللہ نے کہا کہ انجو سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دونوں کی دوستی 2019 میں فیس بک کے ذریعہ ہوئی۔ پشاورسے تقریباً 300 کلومیٹردور ضلع کے کلشوگاؤں سے فون پرانہوں نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا تھا کہ انجو پاکستان کے دورے پرہے، لیکن ہمارا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انجو کے پاکستانی دوست نے بتایا کہ انجو 20 اگست کو ویزا ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس چلی جائے گی۔ وہ گھر کے ایک الگ کمرے میں خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ رہ رہی ہے۔ بتادیں کہ انجو پاکستانی ویزا لے کر نصراللہ سے ملنے خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچی ہے۔ وہ اصل میں اتر پردیش کی رہنے والی ہے اور شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ راجستھان میں رہ رہی ہے۔

واگھہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچی انجو

اس معاملے میں انجونے بتایا تھا کہ وہ پاکستان آئی ہیں۔ انہوں نے قانونی طریقہ اپنایا ہے۔ بھیواڑی سے پاکستان کیسے پہنچیں؟ اس سوال پرانجو نے کہا کہ ’میں واگھہ بارڈر سے پاکستان پہنچی ہوں۔ پہلے بھیواڑی سے دہلی گئی، پھر امرتسر پہنچی۔ اس کے بعد واگھہ بارڈرسے پاکستان پہنچی۔‘

انجو نے کہا ’میں واپس آؤں گی، پاکستان میں بالکل محفوظ ہوں‘

انجو سے جب سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان میں کس کے ساتھ رہ رہی ہیں؟ توانجو نے کہا کہ وہاں ان کا ایک دوست ہے۔ اس کا اپنے خاندان کے ساتھ اچھا رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی دو سال قبل اس سے دوستی ہوئی تھی۔ سیما حیدرسے موازنہ کرنا غلط ہے۔ میں واپس آؤں گی اورمیں یہاں بالکل محفوظ ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

9 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

39 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago