بین الاقوامی

India Signs Pax Silica: بھارت۔امریکہ اے آئی شراکت داری کا اعلان، ’پیکس سیلیکا‘ کے تحت ٹیکنالوجی تعاون کو نئی رفتار

واشنگٹن: مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے بھارت اور امریکہ نے مشترکہ طور پر ’’یو ایس۔انڈیا اے آئی مواقع شراکت داری‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اہم معاہدہ ’’پیکس سیلیکا اعلامیہ‘‘ کے تحت دوطرفہ ضمیمے کے طور پر طے پایا، جس کا مقصد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا ہے۔ جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اکیسویں صدی کی عالمی معیشت کا مستقبل مصنوعی ذہانت کی بنیادی ساخت پر منحصر ہوگا، جس میں اہم معدنی وسائل، توانائی کی دستیابی، اعلیٰ کمپیوٹنگ صلاحیت اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کلیدی کردار ادا کریں گے۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قابل اعتماد شراکت داری، اقتصادی تحفظ اور آزاد تجارتی نظام اے آئی ترقی کی بنیاد بنیں گے۔

بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پیش کردہ ’’ٹرسٹ‘‘ یعنی ٹرانسفارمنگ دی ریلیشن شپ یوٹیلائزنگ اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز اقدام کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک مصنوعی ذہانت کو خطرہ نہیں بلکہ ترقی اور مواقع کے ایک بڑے ذریعہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ دونوں فریقوں کا ماننا ہے کہ آزاد دنیا کے لیے اصل خطرہ اے آئی کی تیز رفتار ترقی نہیں بلکہ اس شعبے میں قیادت حاصل کرنے میں ناکامی ہے۔ اسی مقصد کے تحت مشترکہ پالیسی اور ضابطہ جاتی فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ تکنیکی اختراع اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

معاہدے کے تحت اسٹارٹ اپس، ڈیولپرز، پروگرامرز اور ٹیک پلیٹ فارمز کو محفوظ اور قابل اعتماد اے آئی نظام تیار کرنے، ان کی آزمائش کرنے اور عالمی سطح پر توسیع دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نئی صنعتوں کے قیام اور روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔ ’’پیکس سیلیکا‘‘ فریم ورک کے تحت دونوں ممالک توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع، اہم معدنیات کی پیداوار، ہنرمند افرادی قوت کی تربیت اور مضبوط سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔ اس کے ساتھ تحقیق و ترقی کے شعبے میں اشتراک کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

مشترکہ بیان میں نجی شعبے کو اے آئی انقلاب کا سب سے اہم محرک قرار دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک سرحد پار وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری، جدید ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری، کمپیوٹنگ وسائل تک رسائی اور اگلی نسل کے اے آئی ماڈلز و ایپلی کیشنز کی تیاری میں تعاون بڑھانے پر بھی کام کریں گے۔ بیان کے مطابق دنیا کی قدیم اور بڑی جمہوریت میں شمار ہونے والے بھارت اور امریکہ نہ صرف آزادی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں بلکہ اقتصادی خوشحالی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بھی مشترکہ کردار ادا کریں گے۔ دونوں ممالک نے ایسے اے آئی مستقبل کی تعمیر کا عزم ظاہر کیا جو عوامی فلاح، معاشی استحکام اور قانون کی حکمرانی جیسے مشترکہ اصولوں کی عکاسی کرے اور عالمی ترقی کو نئی سمت فراہم کرے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

22 minutes ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

2 hours ago

He treats him like his own child: اکھلیش سے ملاقات کے بعد بولیں اعظم خان کی اہلیہ، وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…

3 hours ago