بین الاقوامی

India-Pakistan Tension: ‘دوماہ کا راشن جمع کرلو’، ہندوستان کی کارروائی سے گھبرایا پاکستان، پاک مقبوضہ کشمیرکی عوام کو دیا یہ بڑا حکم

Pahalgam Terror Attack: جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے ملک میں ناراضگی کا ماحول ہے۔ عام عوام سے لے کرلیڈران تک ہرکوئی پاکستان کے خلاف سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ پورا ملک ایک سر میں ہندوستانی حکومت سے گزارش کررہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جب پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) کو ہندوستان میں واپس لایا جائے۔

دو ماہ کا راشن جمع کرنے کا دیا حکم

ہندوستانی حکومت کے سخت فیصلوں سے پاکستان خوفزدہ ہے۔ دریں اثنا، پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) میں، مقامی انتظامیہ نے سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں سے دو ماہ کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پی اوکے وزیراعظم چودھدری انوار الحق نے اسمبلی میں کہا کہ 13 حلقوں میں دو ماہ کے لیے کھانے پینے کی اشیاء ذخیرہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ایک ارب روپے کا ایمرجنسی فنڈ بنایا گیا
ان 13 حلقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے ایک ارب روپے کا ہنگامی فنڈ بھی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے لیے سرکاری اورنجی مشینری بھی تعینات کی جا رہی ہے۔

ہندوستان کی کارروائی سے خوفزدہ ہے پاکستان

پاکستان کے وزیر دفاع نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کے پاس قابل اعتماد شواہد ہیں کہ بھارت حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس خوف کی وجہ سے، پاکستانی حکام نے PoK میں جمعرات (1 مئی 2025) کو 1000 سے زیادہ مذہبی اسکولوں کو 10 دن کے لیے بند کر دیا ہے۔ 22 اپریل 2025 کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد ہندوستان نے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Kisan Yojana: وزیر اعظم کسان یوجنا کی 24ویں قسط سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ! اکتوبر کے 16 دن گزر گئے، جانیے کب مل سکتا ہے یہ تحفہ

وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کروڑوں کسانوں کو 24ویں قسط کا انتظار…

34 minutes ago

Amit Shah Congratulates ABVP: اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کا دبدبہ، امت شاہ نے دی مبارک باد، 13 یونیورسٹیوں میں کامیابی

اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی نے کئی یونیورسٹیوں میں اپنی…

37 minutes ago

World Cup 2027: ورلڈ کپ 2027 کے لیے بمراہ کی یہ کیسی تیاری؟ 2023 کے بعد اب تک کھیلے ہیں صرف 2 ون ڈے میچ

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…

41 minutes ago

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

1 hour ago