بین الاقوامی

India Maldives Issue: جب ضرورت پڑے گی تو ہندوستان بچانے آئے گا،مالدیپ کی سابق وزیردفاع کا بڑا بیان

بھارت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز بیانات کی وجہ سے مالدیپ کے ساتھ تنازعہ مسلسل گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، مالدیپ کی سابق وزیر دفاع ماریہ احمد دیدی  اپنے ہی ملک کی حکومت پر ناراض ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض زبان کا استعمال مالدیپ حکومت کی کم نظری کو ظاہر کرتا ہے۔ماریہ احمد نے مزید کہا کہ ہندوستان ہمارا ایک قابل اعتماد اتحادی رہا ہے جو دفاع جیسے کئی اہم شعبوں میں مدد کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بھی تنقید ہمارے دیرینہ تعلقات کو کمزور کر سکتی ہے۔

مالدیپ کے سابق وزیر دفاع نے ہندوستان کو مالدیپ کی ‘ڈایل911 ‘ کہہ کر تمام بیانات پر ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب بھی مالدیپ کو ضرورت ہوئی ہے، ہندوستان اس کے بچاؤ کے لیے آگے آیا ہے۔انہوں نے کہا، ‘یہ موجودہ انتظامیہ کی کوتاہی ہے۔ہم ایک چھوٹا ملک ہیں، جو سب کے دوست ہیں، لیکن ہم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ ہماری سرحد ہندوستان کے ساتھ ملتی ہے۔ ہمیں اسی طرح کے سیکورٹی خدشات ہیں۔ مالدیپ کی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ماریہ احمد دیدی نے کہا کہ ‘یہ ہماری حکومت کی کوتاہی ہے کہ وہ سوچتی ہے کہ ہم ہندوستان کے ساتھ اپنے پرانے تعلقات ختم کر سکتے ہیں۔مالدیپ کے لیے ہندوستان کو ‘ڈائل911 ‘ بتاتے ہوئے، سابق وزیر دفاع نے کہا، ‘جب ہمیں ضرورت ہوتی ہے، ہم کال کرتے ہیں اور آپ (ہندوستان) ہمیں بچانے آتے ہیں۔ دکھ ہوتا ہے جب ایسے دوست کے بارے میں ایسے تضحیک آمیز بیانات دیے جاتے ہیں۔

تاریخی ‘انڈیا فرسٹ’ پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘ہمیں امید ہے کہ مالدیپ کی حکومت انڈیا فرسٹ کی پالیسی کو جاری رکھے گی۔ جب بھی ہمیں ضرورت ہوتی ہے تو صرف ہمارا قریبی پڑوسی ہماری مدد کے لیے آگے آتا ہے۔ مالدیپ کے لوگ اپنے علاج کے لیے بھارت بھی جاتے ہیں۔ماریہ احمد نےکورونا جیسی وبائی امراض کے دوران ہندوستان میں مالدیپ کے لوگوں کے علاج اور مدد کے طور پر فراہم کردہ ویکسین کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان بہت زیادہ تعاون رہا ہے اور ہم اپنے قریبی پڑوسی کو تبدیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2 جنوری 2024 کو لکشدیپ کا دورہ کیاتھا۔ اس دوران انہوں نے وہاں ساحل سمندر پر اسنارکلنگ کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی تھیں۔ ان تصاویر نے مالدیپ کے کچھ وزراء اور لیڈروں کو ناراض کیا اور انہوں نے پی ایم مودی اور ہندوستان کے خلاف تضحیک آمیز بیانات دیئے۔جس کے بعد ہندوستان نے اس پر احتجاج کیا اور عوامی بائیکاٹ مہم بھی شروع ہوگئی ،جس کے بعد مالدیپ کی حکومت نے ان تینوں وزراء کو برخاست کردیا جنہوں نے متنازعہ بیان دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago