بین الاقوامی

Rahul Gandhi visits America: امریکہ پہنچے راہل گاندھی، ایئرپورٹ پر دو گھنٹے کرنا پڑا انتظار، کہا- اب میں عام آدمی ہوں

کانگریس لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں۔ راہول گاندھی کا سان فرانسيسكو ہوائی اڈے پر انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے استقبال کیا۔ اس دوران راہل گاندھی کو ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے لیے دو گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ راہل گاندھی جب لائن میں کھڑے تھے تو لوگوں نے ان سے پوچھا، آپ لائن میں کیوں کھڑے ہیں؟ جس پر راہل گاندھی نے جواب دیا کہ ’’میں ایک عام آدمی ہوں اور اب ایم پی نہیں ہوں۔

وہیں سان فرانسیسکو میں واقع اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرت ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت ہند نے ‘بھارت جوڑو یاترا’ کو روکنے کے لیے اپنی پوری طاقت کا استعمال کیا۔ لیکن کچھ کام نہیں کیا اور یاترا کا اثر بڑھتا گیا۔ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ ‘بھارت جوڑو’ کا آئیڈیا ہر کسی کے دل میں ہے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بھارت جوڑو یاترا میں پیار، احترام اور عاجزی کا جذبہ تھا۔ اگر کوئی تاریخ کا مطالعہ کرے تو یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام روحانی پیشوا، بشمول گرو نانک دیو جی، گرو بساونا جی، نارائن گرو جی نے اسی طرح قوم کو متحد کیا۔

سان فرانسسکو میں منعقد ‘محبت کی دُکان’ پروگرام میں راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو دھمکیاں دے رہی ہے اور سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ راہل نے مزید کہا کہ بھارت جوڑو یاترا شروع ہوئی کیونکہ لوگوں سے جڑنے کے لیے ہمیں جتنے بھی آلات درکار تھے وہ بی جے پی-آر ایس ایس کے زیر کنٹرول تھے۔

 

واضح رہے کہ راہل گاندھی امریکہ کے تین شہروں کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ این آر آئیز اور امریکی ممبران پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی ایک ہفتے کے لیے امریکہ کے دورے پر رہیں گے۔ دریں اثنا راہل گاندھی 4 جون کو نیویارک کے جیوٹس سینٹر میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت اس سال مارچ کے مہینے میں منسوخ کر دی گئی تھی۔ عدالت نے مودی سرنیم کو لے کر کیے گئے ریمارکس کے معاملے میں راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران راہل گاندھی نے کیرالہ کے وایناڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی سرنیم پر تبصرہ کیا تھا، جس کے لیے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے راہل گاندھی پر مودی برادری کی تذلیل کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایم پی بننے کے بعد راہل گاندھی نے اپنا سفارتی پاسپورٹ بھی سرنڈر کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آرڈینری پاسپورٹ کے لیے این او سی جاری کرے۔ راہل گاندھی کے اس مطالبے کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے این او سی جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

31 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago