-بھارت ایکسپریس
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کواسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ القادر ٹرسٹ معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد دیگرتمام معاملوں میں بھی ضمانت مل گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے القادرٹرسٹ معاملے میں دو ہفتے کی ضمانت ملی جبکہ دیگرمعاملوں میں 17 مئی تک گرفتاری نہیں ہوگی۔ وہیں دوسری جانب، پنجاب پولیس اوراسلام آباد پولیس میں بھی جھڑپ کی خبریں آرہی ہیں۔ پنجاب پولیس کئی معاملوں میں گرفتاری وارنٹ لے کر عدالت پہنچی تھی۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے اشارے پر تشدد کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی ایمرجنسی جیسے حالات نہیں ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر بھی عمران خان کے حامیوں اورپاکستانی رینجرس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنان اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں نے ان کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔
اس سے قبل سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 ہفتے کی ضمانت منظورکی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعہ کے روز(12 مئی) کواسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملی۔ سماعت کورٹ روم نمبر3 میں کی گئی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں نے خوب ہنگامہ کیا۔ عمران خان معاملے کی سماعت کے لئے تین ججوں کی بینچ موجود تھی۔ وہیں دوسری طرف، عمران خان سماعت کے پہلے پولیس لائنس میں موجود تھے۔ انہیں بھاری سیکورٹی کے درمیان اسلام آباد کورٹ پہنچایا گیا تھا۔ اس دوران عمران خان کے حامیوں نے اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے کو بند کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد عمران خان کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔ ساتھ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے کولے کرجانے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں معاملے کی سماعت ہوئی، جہاں سے انہیں دو ہفتے کی ضمانت مل گئی۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے معاملے کی جب سماعت چل رہی تھی، اسی وقت موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کی میٹنگ کررہے تھے۔ آج جمعہ (12 مئی) کو عدالت نے یہ اعلان کیا کہ توشہ خانہ معاملے میں نچلی عدالت میں جو بھی سماعت ہوگی، اس پرآئندہ حکم تک روک لگانے کا فیصلہ لیا۔ عمران خان کے اوپرپہلے سے ہی سینکڑوں کیس چل رہے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت انہیں کسی نہ کسی معاملے میں گرفتارکرنا چاہتی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…