اسرائیلی کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور کسی بھی قیمت پر آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرنے کے اپنے مذموم ارادےکو دہرایا۔ اس کابینہ میٹنگ کے حوالے سے وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ حماس کو غیر مسلح کرنے کی منصوبہ بندی سے قبل غزہ کے بعض علاقوں کی تعمیر نو پر غور کر رہا ہے۔
’حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، چاہے آسان طریقے سے ہو یا مشکل طریقے سے‘
غزہ کے حماس کے زیرانتظام حصوں سے فوج کو ہٹانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے ابتدائی طور پر کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیس نکاتی منصوبے میں اور کسی بھی دوسری صورتحال میں اس علاقے کو عسکری طور پر کنٹرول کیا جائے گا اور حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، چاہے آسان طریقے سے ہو یا مشکل طریقے سے۔ یہ وہی بات ہے جو میں نے کہی ہے اور یہی صدر ٹرمپ نے بھی کہی ہے۔ نیتن یاہو کا یہ بیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی غزہ منصوبہ بندی کی حمایت کرنے والی قرارداد پر ممکنہ رائے شماری سے قبل سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ قرارداد ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب ایک قابلِ اعتماد راستے کی بھی حمایت کرتی ہے۔
فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت پر قائم
نیتن یاہو نے کہا کہ دریائے اردن کے مغرب میں کہیں بھی فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف ہمارا احتجاج برقرار ہے، مضبوط ہے اور اس میں ذرا بھی تبدیلی نہیں آئی۔ میں دہائیوں سے ان کوششوں کی مخالفت کرتا آیا ہوں۔ میں اندرونی اور بیرونی دباؤ کا بھی مقابلہ کرتا ہوں۔ مجھے کسی کے دباؤ، کسی کے ٹویٹ یا کسی تقریر کی ضرورت نہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ نیتن یاہو کے دو انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں نے ہفتہ کی رات ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کھل کر اعلان کریں کہ اسرائیل کبھی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کو قبول نہیں کرے گا۔ اس سے قبل جمعہ کو امریکہ اور چند عرب ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے اپیل کی تھی کہ وہ غزہ امن منصوبے سے متعلق امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری دے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
انٹرویو میں انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو…
آئی پی ایل 2027 کے منی آکشن سے پہلے کھلاڑیوں کی خرید و فروخت میں…
دہلی میں مسلسل خراب ہوتی فضائی کیفیت اور بڑھتی آلودگی کے خلاف این ایس یو…
کانگریس لیڈر سیم پترودا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں رحم…
این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی نجی زندگی سے متعلق مبینہ انکشافات…
ویٹرنز ڈے پریڈ کے 107ویں سالانہ انعقاد کے موقع پر نکالی گئی اس تاریخی پریڈ…